“Dastan Kehte Kehte, داستاں کہتے کہتے” has been added to your cart. View cart
“Ahle Palestineاہل فلسطین” has been added to your cart. View cart
“Chamrasur Novel, چمراسر ناول” has been added to your cart. View cart
“Al Khilafa fil Islam, الخلافة في الإسلام” has been added to your cart. View cart
“Neel Al Arb Min Jami Al Uloom Wal Hikam, اربعین نووی کی شرح جامع العلوم و الحکم کا اردو ترجمہ نیل الارب من جامع العلوم و الحکم” has been added to your cart. View cart
Jab Islam Ajnabi Ho Jaegaجب اسلام اجنبی ہو جائے گا
یہ امام وقت حافظ ابن رجب حنبلی کی ایک شاندار علمى کتاب ہے، جس میں مؤلف نے اسلام کے اجنبی ہونے کی بابت احادیث وآثار کی روشنی میں انتہائی وقیع اور عمدہ گفتگو کی ہے، اسلام کی اجنبیت اور اس کے مظاہر پر دلالت کناں احادیث وآثار کے مختلف الفاظ ومدلولات ذکر کیے ہیں، غربا کے اوصاف بتائے ہیں، ان کے مقام ومرتبہ کو واضح کیا ہے، اسلام سے بے اعتنائی اور دنیاداروں کی حیثیت متعین کی ہے اور مختلف زمانے میں ان کے کردار کا تعارف کرایا ہے، علمائے سو کی خیانتوں اور ضمیر فروشانہ رویوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے، دنیا کی بے ثباتی کو واضح کیا ہے۔
کتاب حتی المقدور گیرائی وباریکی کے ساتھ ترجمہ وتحقيق وحواشی کے مراحل سے گزری ہے، اس کا کوئی عمدہ محقق نسخہ نہ ہونے کی وجہ سے پوری جستجو سے حوالے درج کردیے گئے ہیں، احادیث وآثار پر حکم لگایا گیا ہے، کوشش کی گئی ہے کہ اسے بہتر سے بہتر انداز میں باذوق قاری کے سامنے پیش کیا جائے ..
کتاب عمومی طور پر بھی مفید ہے، لیکن خصوصا طلبہ علم جو دین پورے اخلاص کے ساتھ حاصل کرنے میں مصروف ہیں ان کے لیے انتہائی مفید ہے کہ ان کو اس جیسی کتابوں سے نہ صرف حوصلہ ملتا ہے بلکہ کردار کے تزکیہ اور دل کے امراض کے علاج میں مدد ملتی ہے، امید کہ سے کما حقہ فائدہ اٹھایا جائے گا۔