Ikfar ul Mulhideenافکار الملحدینIkfar ul Mulhideenافکار الملحدین
اردو Deen e Islam₹260.00
امام العصر حضرت علامہ انور شاہ کشمیر نوراللہ مرقدہ کی یہ کتاب اپنے موضوع پر انتہائی اہم، لاجواب اور قابل مطالعہ ہے ،خصوصا عصر حاضر میں اس کا مطالعہ اس لئے ناگزیر ہے کہ اس میں ملحدانہ افکار ،ملحدین و مؤ ولین ، مرزا قادیانی اور اس کے متبعین کی دینی و شرعی حیثیت ،کتاب وسنت اور اسلاف امت کی تحقیقات کی روشنی میں بیان کی گئی ہے،،ملحدانہ افکار کی بغض جزئیات میں جہاں بڑے بڑے اہل علم کو بہکنے اور لغزش کا موقع مل سکتا تھا علامہ نے ان تمام مسائل و جزئیات کو واضح اور ٹھوس انداز میں پیش کردیا ہے،علامہ کشمیری کی اس کتاب میں خاص طور پر کفر و ایمان کی حقیقت پر مدلل روشنی ڈالی گئی ہے،ایمان کی حقیقت کیاہے؟کون سے امور مدار ایمان ہیں،کن چیزوں سے کفر لازم آتا ہے؟ان جیسے مسائل پر منفرد اور محققانہ تحقیقی مواد موجود ہے،اس کتاب میں استیعاب،جامعیت،تحقیق،تنقیح مناط سب کا حق ادا کیا گیا ہے،مفتی عزیز الرحمن دیوبندی،حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی،مولانا خلیل احمد سہارنپوری،مفتی کفایت اللہ دہلوی،ابو المحاسن مولانا سجاد بہاری اور علامہ شبیر احمد عثمانی رحمھم اللہ جیسی جبال العلم شخصیات کی تقریظات بھی اس میں موجود ہیں، یہ کتاب پہلی مرتبہ ۱۳۵۹ھ میں مجلس علمی ڈھابیل سے شائع ہوئی ،شیخ ابو غدہ رحمہ اللہ نے نہایت اہتما م کے ساتھ دمشق سے شائع کرایا،اصل کتاب عربی میں ہے،مولانا ادریس صاحب میرٹھی رحمہ اللہ نے اردو میں ترجمہ کیا ہے جو مجلس علمی کراچی سے ۱۹۶۷ءمیں شائع ہوا
















