Hujjaj ul Quranحجج القرآنHujjaj ul Quranحجج القرآن
Uloom ul Quran₹700.00
عظیم عالم، نامور لغوی، علومِ قرآنیہ کے شناور اور نکتہ آفریں مفسر مولانا حمید الدین فراہی رحمہ اللّٰہ کی کتاب ”حُجَجُ القرآن“ علم الکلام اور قرآنی استدلال جیسے دقیق اور نایاب موضوع پر وہ روشنی فراہم کرتی ہے جو نہ صرف فکر کو جِلا بخشتی ہے بلکہ دل کے دریچوں میں بھی بصیرت کے نئے در وا کر دیتی ہے۔
عرصہ ہوا یہ کتاب عربی زبان میں چھپی تھی مگر اردو خواں قارئین کے لیے اس وقیع کتاب کے ترجمے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جا رہی تھی۔ اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ عظیم الشان موضوع پر مشتمل اس کتاب کو اردو کے قالب میں ڈھالنا کسی ایسے صاحبِ فضل، صاحبِ ذوق اور فنِ ترجمہ میں یکتائے روزگار ادیب کا حق تھا جو اس کی علمی قامت کا پورا پاس رکھ سکے۔ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں اس کام کے لیے پروفیسر ڈاکٹر سید عدنان حیدر جیسی نابغۂ روزگار شخصیت میسر آئی، ایک ایسا نام جو بحرِعلم کی گیرائی، آفتابِ تحقیق کی روشنی اور ترجمہ نگاری کی پختگی کو یکجا کیے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے نہ صرف اس کتاب کو اردو کے حسین لبادے سے آراستہ کیا بلکہ جہاں تقاضائے فہم ہوا، وہاں اپنے وقیع اور مؤثر حواشی کے ذریعے عبارت کی توضیح کو نئی جہت عطا کر دی۔
کتاب کے شروع میں مصر کے ممتاز محقق اور نامور عالم ڈاکٹر عادل محمود کا حجج القرآن پر تحریر کردہ مفصل، عالمانہ اور دل نشین مقدمہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ یوں یہ کتاب بجا طور پر”نور علی نور“ کی عملی تفسیر بن گئی ہے جس کا مطالعہ قاری کے قلب و ذہن میں جہانِ معنی کے نئے در وا کرے گا، قرآن کے منہاجِ استدلال کے حسین اسرار واضح کرے گا اور اعجازِ قرآن کے کئی پوشیدہ پہلو قارئین کے سامنے بے نقاب کرے گا۔
Hujjaj ul Quranحجج القرآن
Tafseer Nizam ul Quran | 2 Volsتفسیر ناظم القران اردو
Zabih Kaun Haiذبیح کون ہے
Farahi Islahi Lughat ul Quranفراہی اصلاحی لغت القرآن
Qurani Afkar, قرانی افکار
Balaghat ul Quran, بلاغت القرآن
Tafseer Nizam ul Quran Urduتفسیر ناظم القران اردو
Hikmat e Quranحکمت قرآن
Aqsam e Quran, اقسام قرآن
Related Books
-
Khazain ul Quranخزائن القرآن
Shop Urdu Books₹320.00Original price was: ₹320.00.₹250.00Current price is: ₹250.00.




