سیف الملوک میاں محمد بخش صاحب کی شہرہ آفاق کتاب ہے، جس کا عارفانہ کلام زبان زد عام ہے۔ پنجاب کا شاید ہی کوئی باسی ہو جس نے ترنم کے ساتھ میاں صاحب کا کلام نہ سن رکھا ہو۔ چاہے وہ کوئی اکٹھ ہو، زندگی کا کوئی شعبہ یا ذاتی واقعہ، سیف الملوک میں بہت سے اشعار ہماری ترجمانی کرتے مل جائیں گے۔ ایسے ایسے اشعار جو ضرب المثل کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں اور ایسی مستند اور ٹھوس قسم کی بات جو سیدھی دل میں اتر جائے۔
ایک صوفی کا مشاہدہ کاملیت کی جس معراج پر فائز ہوتا ہے، سیف الملوک اس کا پرتو ہے۔ الٰہی یہ کیسے فلسفے ہیں جو اتنے سہل اور رواں سلیقے سے بیاں ہوتے اور کھلتے جاتے ہیں۔ باقی معلومات کتاب خرید کر ہی معلوم کی جاسکتی ہیں۔
آپ اسے حسنِ اتفاق کہئے یا کچھ اور، مجھ سے ایک ہی دن دو احباب نے سیف الملوک کا ٹائیٹل ڈیزائن کرنے کے لئے رابطہ کیا۔ سیف الملوک ہمیشہ سے ہی میرے دل کے قریب رہی ہے اور کلامِ میاں محمد بخش ہمیشہ ہی ایک فرحت بخش اور روحانی احساس اجاگر کرتا ہے۔ رومی یاد آ گئے
“آپ جو ڈھونڈ رہے ہیں وہ آپ کی تلاش میں ہے”
Reviews
There are no reviews yet.