Fikri Riwayat | فکری روایات کا تنقیدی مطالعہ اور مقامی فکروشناخت کا مقدمہ
Personality Developmentمجھ سے پوچھئے تو میرے دل کو جمشید جیسے گیانی بھاتے ہیں جو پڑھنے والوں سے اپنی فکر کی اناپ گہرائی، ذہن کی روشنی اور دل کی حرارت سانجھی کرتے ہیں۔ جمشید اقبال بھی ایسا ہی چھتنار شجر ہیں جو ہمیشہ سوچ کر قلم اٹھاتے ہیں اور پھر ان کے لفظوں سے دریا کا پانی میٹھا ہوجاتا ہے اور بھوبھل ریت میں ، علم و فکر اور محبت کی نمی بڑھ جاتی ہے۔
وجاہت مسعود
اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے تاکہ جو لوگ نہیں جانتے کہ انسان کی فکری روایات کیا ہیں وہ جان جائیں اور جو جانتے ہیں انہیں معلوم ہوکہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔
مبشر علی زیدی
سنجیدہ ذہن رکھنے والے عشاق فلسفہ اور تاریخ کے کسی بھی شناور کے لیے تو اس کتاب کی محبت ایک طے شدہ واقعہ ہونے کو ہے۔
حاشر ابن ارشاد
کتاب میں یونان سے لے کر ہندوستان تک کی فکری روایات کا جائزہ بڑی دقت نظری سے لیا ہے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ کتاب تنقیدی فکر کے طالب علموں اور احباب فکر و دانش کے لیے ایک اہم کتاب ثابت ہوگی۔
ظہور ندیم






