دینِ اسلام کو صحیح طریقے سے سمجھنے کے لیے قرآن و سنت کو سلف صالحین کے فہم کے مطابق سمجھنا بہت ضروری ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جس پر صحابۂ کرامؓ اور ہمارے اسلاف چلے، اور اسی میں امت کی کامیابی ہے۔
زیرِ نظر کتاب میں سلف صالحین کے فہم کی اہمیت کو آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ دین کو صحیح سمجھنے کے لیے سلف کے منہج کو اختیار کرنا کیوں ضروری ہے۔
کتاب میں قرآن و سنت اور اقوالِ سلف کی روشنی میں اس موضوع کو واضح کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس حوالے سے پیدا ہونے والے شبہات اور اعتراضات کے جواب بھی دیے گئے ہیں۔
یہ کتاب طلبۂ علم اور عام قارئین دونوں کے لیے مفید ثابت ہوگی اور صحیح منہج کو سمجھنے میں مددگار بنے گی