ایک داعی اور مبلغ میں کیا خصوصیات ہونی چاہئیں؟ اس کو کس طرح کا انداز گفتگو اختیار کرنا چاہیے؟ وہ حکمت کیا ہے جو تبلیغ دین کے لیےضروری ہے؟ قرآنی نمونوں اور نبوی کردار سے اس کو اس کتاب میں واضح کیا گیا ہے۔ یہ در حقیقت مولانا کے ان خطبات کا مجموعہ ہے جو دار العلوم ندوۃ العلماء کے معہد عالی برائے دعوت و فکر اسلامی کے طلبہ کے سامنے 1400ھ میں دیے تھے، اور بعد میں “روائع من أدب الدعوة في القرآن والسيرة” کے نام سے طبع ہوئے۔ پیش نظر کتاب اسی کا اردو ترجمہ ہے جو ڈاکٹر عبد اللہ عباس ندوی نے کیا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.