Web Analytics Made Easy - StatCounter

Darul Uloom Deoband Buniyadi Usoolدارالعلوم دیوبند بنیادی اصول تعلیم و انتظام اور مسلک

₹400.00

بنیادی اصول تعلیم و انتظام اور مسلک
معتدل مکتب فکر اور تاریخی تسلسل
جامعیت پر مبنی مسلک علمائے دیوبند
زیرِ نظر کتاب حکیم الاسلام مولانا قاری محمد طیب قاسمی – رَحِمَہُ اللّٰہ – کے ان تین مقالات پر مشتمل ہے، جو دارالعلوم کے قیام کے مقاصد و اہداف اور اس کے مسلک -یعنی: منہج- کی وضاحت کرتے ہیں۔ ہر مقالہ اپنی جگہ پر بہت سے علمی اور فکری نکات کا حامل ہے، جن میں سے ہر نکتہ یقینا نہ صرف اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے، بلکہ اپنے پسِ منظر میں ایک وسیع دینی تصور کا حامل ہے۔ چناں چہ حضرت قاری صاحبؒ نے بجا طور پر توجہ دلائی ہے کہ ان کی تحریرات نے ولی اللّٰہی بزرگانِ دین کے جس مسلک کے خط و خال بیان کیے ہیں، اس میں مزید رنگ بھرنے کی ضرورت ہے۔
اس لیے اس کتاب کا دین کے سنجیدہ حلقوں میں مطالعہ اور مذاکرہ ہونا از بس ضروری ہے، جو اخلاص کے ساتھ اپنا فکری رشتہ دار العلوم دیوبند سے قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ اور اس کے علاوہ جو حلقے عصرِ حاضر میں دینی خطوط پر معاشرے کی تعلیم و تربیت کی سوچ رکھتے ہیں، ان کے لیے بھی دین کے صحیح مزاج کو سمجھنے میں یہ مقالات اپنے اندر بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
ان تحریرات کو عصرِ حاضر میں ولی اللّٰہی علوم و افکار کے محقق و مناد حضرت مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی نے تسہیل اور مفید حواشی کے ساتھ مرتب کرکے قارئین کے لیے ایک تاریخی ادارے کے اَغراض و مقاصد سے شناسائی کی سہولت بہم پہنچائی ہے۔
Home Cart Wishlist Login
Darul Uloom Deoband Buniyadi UsoolDarul Uloom Deoband Buniyadi Usoolدارالعلوم دیوبند بنیادی اصول تعلیم و انتظام اور مسلک
₹400.00