“Al Awraq Al Baghdadia Fi Hawadis Al Najdia Banam Bala e Najdia, الاوراق البغدادیہ فی حوادث النجدیہ بنام بلاۓ نجدیہ” has been added to your cart. View cart
Aqeeda e Tahawi Urduالعقیدہ الطحاویہ اردو عقائد اہل سنت وجماعت کا مکمل بیان
شرح عقیدہ طحاویہ”* حضرت امام ابو جعفر احمد بن محمد طحاوی مصری حنفی (متوفی: ۳۲۱ھ) کی مایہ ناز تصنیف ہے، جس میں عقائدِ اہل سنت وجماعت کا مکمل بیان ہے، اہل علم کے درمیان اس کتاب کی افادیت مُسلم ہے، اور مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ تقریبًا تمام مدارسِ اسلامیہ میں شاملِ نصاب ہے ۔
اس کتاب کی ہر زبان میں بے شمار شروحات لکھی جاچکی ہیں، انہیں میں سے ایک نہایت ہی عمدہ اور اہم عربی شرح جو حضرت علامہ شیخ اکمل الدین محمد بن محمد بابرتی حنفی (متوفی: 786ھ) نے تالیف فرمائی ہے۔
اس عربی شرح کی افادیت ومعنویت کو مد نظر رکھتے ہوئے حضرت مولانا محمد اسماعیل ازہری صاحب نے اس کا اردو زبان میں نہایت ہی سلیس اور بامحاورہ ترجمہ کیا؛ تاکہ اردو داں طبقہ بھی اس سے مستفید ہو سکے۔