An Nabi ul Khatimالنبی الخاتمAn Nabi ul Khatimالنبی الخاتم
Seerat e Rasool₹200.00
النبی الخاتم سیرت کی ایسی کتاب ہے جسے باب سیرت میں اردو ادب کا شاہکار کہا جاسکتا ہے ، ،انداز البیلا ہے اور جگہ جگہ محبت اور عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے ہیں اس کتاب میں سنجیدگی بھی ہے اور جوش و جذبے کا اظہار بھی ، عشاق کے لیے سرمستیوں کا سامان بھی ہے اور ہوشمندوں کے لیے عقل کی ترازو بھی ، لطیف نکتوں کے موتی بھی ہیں اور تقابلِ ادیان کے قیمتی جواہر بھی ۔
اس کا انداز دیگر کتب سیر سے بالکل مختلف ہے ، اس میں سیرت کے واقعات تو ہیں لیکن واقعات کی وہ تصیل نہیں ؛ جو سیرت کا لفظ سنتے ہی ہمارے ذہنوں میں گردش کرنے لگتے ہیں؛ بلکہ اس کتاب میں ان واقعات کے نتائج اور ان تاریخی حقائق کا بیان ہے جس سے دشمنان اسلام کے سیرت پر کیے گئے اعتراضات کا جواب مل جاتا ہے۔ لیکن یہ کتاب نہ تو ہر کسی کے لیے سود مند ہے اور نہ ہی ہر کسی کے لیے لائق مطالعہ، کتاب میں اگر عنوانات نہ ہوں (جیسا کہ ابتدا میں نہیں تھے) تو سمجھنا دشوار ہوجائے، یہ کتاب اس رند ہوش مند کے لیے آب حیات ہے؛ جسے اردو ادب سے گہری دلچسپی ہو اور دو چار سیرت کی کتابوں میں غوطہ زنی کر چکا ہو، جسے معلوم ہو کہ ولادت باسعادت سے قبل ہی اس ہستی کا سایہ اٹھ چکا تھا ؛ جسے دنیا باپ کے نام سے پکارتی ہے ، جو جانتا ہو ہو کہ آپ (ﷺ) نے حضرت حلیمہ سعدیہ (رضی اللہ تعالٰی عنہا) کا دودھ نوش فرمایا تھا اور جسے یہ پتہ ہو کہ آپ کا نکاح حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالٰی عنہا سے کس طرح ہوا تھا؟ ہر واقعے کو مثال میں نہیں لکھا جاسکتا ؛ لیکن اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ مطالعے سے پہلے واقعات سیرت کے قدرے تفصیل اگر ذہن میں نہ تو کتاب پہلے مطالعے میں گرفت سے باہر رہے گی_






