Book Detail

Amjad Fehmi, Amjad Islam Amjad, امجد فہمی, امجد اسلام امجد

2,600.00

Free Delivery

Out of stock

Product Description

Amjad Fehmi, Amjad Islam Amjad, امجد فہمی, امجد اسلام امجد

فنونِ لطیفہ کے گلشن کا گُلِ سرسبد شاعری ہے۔ شعور کی وجہ سے یہ حیوانِ ناطق انسان کہلاتا ہے، چناںچہ ہر وہ فن جو انسانی شعور کی نمو اور اس کی قدروں کی جلوہ نمائی کرتا ہے، جزوِ پیا مبری بن جاتا ہے کیوںکہ وہ مشیّتِ الٰہی اور پیامبروں کے پیام کو تشہیر کر کے انسانوں کی تعلیم و تربیت کرتا ہے۔ موجودہ دَور انسانیت کی تلاش میں ہے چناںچہ حقوقِ آدم، مقامِ آدم اور احترامِ آدم آدمیت کے لیے ضروری ہے۔

امجداسلام امجدؔ کی تخلیقات کا محور انسان ہے۔ امجدؔ ایک ہمہ جہت تخلیقِ کار ہیں لیکن ان کی شاعری دوسری تخلیقات کے مقابل توانا، نمایاں اور افضل ہے اس لیے امجدؔ فہمی دورِ حاضر کی ضرورت اور اُردو شعر و ادب کی ترقی کی ضامن بھی ہے اور اسی وجہ سے یہاں صرف ان کی شاعری کا تجزیاتی اور تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے تاکہ اس سیرِ گل گشت سے عامی اور عالم دونوں مستفید ہو سکیں۔ عمدہ شاعری ادبِ عالیہ ہے۔ ٹی یس ایلیٹ کہتا ہے، ’’جس زبان میں ادبِ عالیہ موجود ہو وہ فنا نہیں ہو سکتی۔‘‘ آج کے گلوبل ولیج کے سماجی ماحول کے تقاضوں، جدید سائنسی اور کہکشانی انکشافات کے ساتھ خود انسان شناسی کے موضوعات اکیسویں صدی کی زندہ شاعری کی ضروریات ہیں۔

امجداسلام امجدؔ اُردو کے ان ممتاز چند شاعروں میں ہیں جنہوں نے اپنی شاعری کو ان مطالب سے جوڑ کر مثبت نتائج پیش کیے ہیں۔ یہ دستاویز انہی جوہرپاروں کی روشنی سے تابناک ہے۔ امجدؔ جیسے قادرالکلام، کہنہ مشق، نکتہ سنج اور پُرگو شاعر کا احاطہ کرنا ممکن نہیں۔ سچ ہے اگر دریا کا شیریں پانی پورا سینچا نہ جا سکے تو کم از کم اتنا تو اپنے ساغر میں بھر لیا جائے کہ تشنگی کسی حد تک کم ہو جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ امجد اسلام امجدؔ درخشاں ستارے کے مانند اُردو شاعری کے آسمان پر چمکتے رہیں گے۔

رہتا سخن سے نام قیامت تلک ہے ذوقؔ
اولاد سے تو ہے یہی دو پُشت چار پُشت

Share To All - شیر کریں سبسے

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Amjad Fehmi, Amjad Islam Amjad, امجد فہمی, امجد اسلام امجد”

Your email address will not be published.