Amir Usmani e Tabsireعامر عثمانی کے تبصرےAmir Usmani e Tabsireعامر عثمانی کے تبصرے
Urdu Mazameen₹600.00
مصنف، ادیب، طنز نگار اور شاعر مولانا عامر عثمانی نے ماہنامہ تجلی دیوبند کے۲۰۰ کے قریب شماروں میں ۷۰۰ کتابوں پر تبصرے لکھے تھے، راقم نے ان تمام تبصروں کا تفصیلی اشاریہ بھی کتاب میں شامل کیا ہے، اگر کوئی با ذوق قاری اپنی پسندیدہ کتاب کے متعلق تبصرہ پڑھنا چاہیں تو اس کے لئے بھی سہولت ہے، ماہنامہ تجلی کے اکثر شمارے ریختہ اور تجلی ڈاٹ اِن سائٹ پی ڈی ایف میں دستیاب ہیں، اشاریہ دیکھیں اور مطلوبہ تبصرہ کا مطالعہ کریں!
راقم کے ترتیب دئے ہوئے تبصروں میں مولانا عامر عثمانی کی کئی خصوصیات کا لحاظ رکھا گیا ہے، آپ کو ارشد القادری کی کتاب “زلزلہ” پر بے باک انداز کا تبصرہ پڑھنے ملے گا، تو دوسری طرف مولانا عارف سنبھلی کی کتاب “بریلوی فتنہ کا نیا روپ” پر تبصرہ پڑھتے ہوئے فاضل بریلوی کی کتاب کی جو چتھرول کی ہے وہ بھی پڑھنے کو ملے گی۔
آپ اسی کتاب میں علامہ محمود احمد عباسی کی کتاب “خلافت معاویہ و یزید” اور “تحقیق مزید” دونوں کتابوں پر کھل کر تبصرے پڑھیں گے، سب سے زیادہ لطف مولانا شہاب الدین ندوی صاحب کی کتاب “چاند کی تسخیر قرآن کی نظر میں” پر تبصرہ ہے، ۴۰ سے زائد صفحات میں یہ تبصرہ پھیلا ہوا ہے، مولانا عامر عثمانی کی تبصرہ نگاری اوجِ کمال پر ہے، اسی تبصرہ سے آپ مولانا عامر عثمانی کی قرآنی بصیرت سے بھی واقف ہوں گے، یہ تبصرہ واقعی پڑھنے کی چیز ہے۔
مولانا عامر عثمانی کچھ بھی لکھتے ہیں ادب پارے تو قلم سے صادر ہوتے ہی ہوتے ہیں، یوسف کوکن عمری کی کتاب “ابن تیمیہ”۔ مولانا حفیظ الرحمان واصف دہلوی کی کتاب “جمعیت علماء ہند پر تاریخی تبصرہ” والا عنوان دیکھیں تو ادبی بلندی پر نظر آتے ہیں، تقویۃ الایمان، تدبر قرآن، تفسیر ماجدی، ترجمان القرآن، انکشاف، فردوس، نثر کا حسن، عثمان بطور جیسی بہترین کتابوں پر تبصرے لکھے ہیں۔










