Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Abdul Qavi Desnavi – عبدالقوی دسنوی

107.00

Description

Abdul Qavi Desnavi, عبدالقوی دسنوی

آزادی کے بعد جن محققین اور ناقدین نے اردو تحقیق و تنقید کی روایت کو توانا اور ثروت مند بنایا، ان میں پروفیسر عبدالقوی دسنوی بھی شامل ہیں۔ انھوں نے غالب، اقبال اور مولانا ابوالکلام آزاد کو موضوع بنایا اور ان اکابرین ادب کی شخصیت اور علمی خدمات کا جائزہ لیا۔ انھوں نے اردو میں اشاریہ سازی کی روایت کو بھی فروغ دیا۔ انھوں نے اپنے علمی کاموں کے ذریعے کئی نسلوں کی تربیت میں حصہ لیا۔

وہ ایک اچھے ادیب اور ذمہ دار استاد بھی تھے۔ ان کی کتابوں میں حیاتِ ابوالکلام آزاد، اجنبی شہر، اردو شاعری کی گیارہ آوازیں، اقبال اور دلّی، اقبالیات کی تلاش، بھوپال اور غالب، پریم چند، تلاشِ آزاد، ’حسرت کی سیاسی زندگی: چند جھلکیاں‘، ’سات تحریریں‘، ’ایک شہر پانچ مشاہیر‘ اور ’نسخۂ بھوپال اور بھوپالِ ثانی‘ وغیرہ خصوصی اہمیت کا حامل ہیں۔ ان پر یہ مونوگراف دیوان حنّان خاں نے تیار کیا ہے۔ جو این سی ای آر ٹی، نئی دہلی سے وابستہ ہیں۔ ان کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Abdul Qavi Desnavi – عبدالقوی دسنوی”

Your email address will not be published.

Product Categories

Top Rated Products

Some Publishers