Web Analytics Made Easy - StatCounter

Aadmi Ka Ilm | آدمی کا علم

₹450.00

یہ کتاب مختلف اسکالرز کے ان انگریزی مضامین کا مجموعہ ہے جو سائنس، جدید سائنس، اسلام اور سائنس، جدیدیت ، ما بعد جدیدیت سے متعلق ہیں جسے “ناصر فاروق ” صاحب نے ترجمہ کر کے اہل علم کے سامنے پیش کیا ہے،
کتاب میں جن اسکالرز کے مضامین کو پیش کیا گیا ہے ان میں سے ایک لبنانی نژاد امریکی پروفیسر، اسلامی علوم کے ماہر پروفیسر” جارج صلیبا” (George Saliba ) ہیں ،
جن کے مضامین یہ ہیں :
“سائنس اسلام سے پہلے ” اس میں قبل از اسلام عرب اور ایران کے سائنسی کام کو بیان کیا گیا ہے،
” سائنس جدید کی جڑیں کہاں ہیں؟” اس میں عرب سائنس اور مغربی سائنس کے درمیان تعلق کو بیان کیا گیا ہے، جس کے ضمن میں عربی سائنسی مخطوطات کا بھی مفید تذکرہ ملتا ہے،
” درسگاہ مراغہ کی فلکیاتی روایت” اس میں مراغہ کی رصدگاہ کی خدمات پر مختصر اور جامع بحث کی گئی ہے،
” چین اور اسلامی تہذیب” ایک نہایت دلچسپ مضمون جو اسلام اور چینی ثقافت کے تعلق سے ہے کچھ چیزیں لائق تحقیق ہیں پھر بھی دلچسپی سے خالی نہیں ،
دوسرے اسکالر امریکی پروفیسر عالمی مذاہب اور فلسفہ پر 13 کتابوں کے مصنف پروفیسر ہسٹن اسمتھ(Huston Smith) ہیں جن کے مضامین کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے ان میں سے ایک مضمون بعنوان “جدید سائنس کی حدیں! ” ہے جس میں جدید سائنس کی حدود اور طاقت پر عمدہ بحث کی گئی ہے
دوسرا مضمون “ما بعد جدیدیت کی مذہںی معنویت” اس میں عالمی مذاہب کے ساتھ ما بعد جدیدیت کے عمومی طرز عمل پر بات کی گئی ہے ،
تیسرے اہم اسکالر فرانسیسی طبیب اور” بائبل، قران اور سائنس” کے مصنف “موریس بوکائلے” ( maurice Bucaille) کا ایک مضمون بنام “آدمی کی اصل ” پر ہے، جس میں انسانوں کی اصلیت یعنی آغاز پر بات کی گئی ہے ،
چوتھی اسکالر جاپانی نزاد پروفیسر “سچیکو مراتا” ( Sachiko Murata) ہیں ، ان کے دو مضامین کتاب میں شامل ہیں،
پہلا” تصوف میں نور تانیث ” جس میں تصوف میں نسائی وصف کے تعلق سے بات کی گئی ہے،
دوسرا مضمون” تاؤ آف اسلام” جس میں اسلامی نظریہ کائنات کا جائزہ چینی فکر کے نقطہ نظر سے کیا گیا ہے ،
ان مشاہیر اسکالرز کے علاوہ بھی چند ایک مضامین کتاب میں شامل ہیں ،

Nasir Farooq

Home Cart Wishlist Login
Aadmi Ka IlmAadmi Ka Ilm | آدمی کا علم
₹450.00