Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Mukhtasar Tareekh e Islam | مختصر تاریخ اسلام

350.00

اس سے پہلے میں نے غلام رسول مہر کی کوئی کتاب نہیں پڑھی، یہ ان سے میرا پہلا تعارف ہے۔ اور بے شک اسلام کی اس وسیع تاریخ سے میری واقفیت اس کتاب سے ہی ہوئی ہے۔
زیرِ تبصرہ کتاب مختصر تاریخ اسلام، اسلامی تاریخ کا ایک مختصر جائزہ فراہم کرتی ہے۔ اس کتاب میں بہت کم صفحات میں اسلامی تاریخ کا ایک بہت بڑا حصہ قاری تک پہنچانے کا کام سرانجام دیا گیا ہے۔ یہ کتاب ان لوگوں کے لئے ایک بہت بہترین ذریعہ ہے جو اسلامی تاریخ کو کم وقت میں جاننا چاہتے ہیں۔ بلاشبہ اسلامی تاریخ دوسری قوموں کی تاریخ سے بہت روشن اور وسیع ہے۔
اس کتاب میں آپ کو مختلف ملکوں کی مختلف تہذیبوں سے لے کر ان کے پرانے نام، جو بعد میں بدل کر کچھ اور کر دیے گئے، جاننے کو ملیں گے۔ کتاب میں کل 58 باب ہیں۔ ان 58 ابواب میں مصر سے مکہ، مکہ سے اندلس اور اندلس سے انڈونیشیا تک کی تاریخ کو واضح کر دیا گیا ہے، جس میں مسلمانوں کے زوال سے لے کر عروج تک کی تاریخ کو دکھایا گیا ہے۔
پہلے مصر کا تعارف، اس کے سماجی، سیاسی اور مذہبی حالات بیان کیے گئے ہیں۔
اسلام سے پہلے عرب کے حالات، عرب کا نظام زندگی، قریش کے مختلف خاندانوں کے بارے میں آپ کو جاننے کو ملے گا۔ جس میں آپ ﷺ کی ولادت سے لے کر وفات تک کی زندگی، نبوت سے پہلے اور نبوت کے بعد کی زندگی کے موضوعات کو شامل کیا گیا ہے۔ خلافت صدیق سے لے کر خلافت حسنؓ کا دورِ خلافت، خلافتِ راشدہ کے بعد قیصر و کسریٰ کے دور پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ بنی امیہ کی حکومت میں سماجی اور سیاسی زندگی، بنی عباس کے دورِ حکومت میں عباسیوں کے عروج سے لے کر زوال تک کے موضوعات کو شامل کیا گیا ہے, فتح اندلس سے انڈونیشیا کی آزادی تک۔
چاروں خلفاء کے بعد حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کا دورِ حکومت پڑھنا مجھے بہت دلچسپ لگا۔ خلافتِ راشدہ کے بعد حکمرانوں نے جو قیصر و کسریٰ کی پیروی شروع کر دی تھی، اس کے بعد صرف حضرت عمر بن عبدالعزیز تھے جنہوں نے اپنے دورِ حکومت میں خلافتِ راشدہ کے عہد کو زندہ کیا۔

In stock

Buy Now
Category:

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Mukhtasar Tareekh e Islam | مختصر تاریخ اسلام”

Your email address will not be published. Required fields are marked *