Availability: In Stock

Doctor Abd Al Munim Al Nimr | الدكتور عبد المنعم النمر حياة المؤلفة في تاريخ الهند

500.00

الدکتور عبد المنعم النمر حیاتہ و مؤلفاتہ فی تاریخ الہند: ایک علمی و تحقیقی کاوش ہے ،جس پر میں جناب حضرت مولانا مفتی نوشاد نوری قاسمی صاحب(استاذ دار العلوم وقف ديوبند) کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ،کتاب کا تذکرہ کئی سالوں سے سن رہا تھا، اب ماشاء اللہ جناب حضرت مولانا ڈاکٹرمحمد شکیب قاسمی کی علم دوستی کی بنا پر حجة الاسلام اکیڈمی دارالعلوم وقف دیوبند سے شائع ہوئی ہے۔
جناب مفتي محمد نوشاد نوري قاسمي صاحب كي نظر اسلامي علوم وفنون پر بڑي گهري هے, عربی زبان تو مفتی صاحب کا خاص میدان ہے, آپ اس وقت عربی کے حوالے سے ممتاز لوگوں میں شمار ہوتے ہیں ،مفتی صاحب کی عربی تدریس ،عربی تقریر اور عربی تحریر تینوں میں انفرادیت اور جاذبیت نظر آتی ہے، علم ميں پختگي،اسلوب ميں تاثير اور طرز ادا ميں کشش: يه سبھي عناصر خوب پائے جاتے هيں, بہت کم لوگوں میں مبدا فیاض کی طرف سے یہ عنایت خاصہ ہوتی ہے۔ موصوف كي اس سے قبل کئی عربی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں, جن میں التشبہ فی الاسلام ،البیعہ فی عہد النبوۃ، موقف الامام النانوتوی من القضایا الخلافیہ ،فی واحة الکتب، فقہ الدعوة لدی الامام القرضاوی وغیرہ علمی دنیا کے ليے بہترین سوغاتیں ہیں، جو اہل علم کی آنکھوں کا سرمہ بھی ہیں اور ان کی روحانی غذا بھی ۔ میرے ناقص خیال میں اس وقت عربی تصنیفات اور تراجم میں آپ کا مقام آپ کے ہم عصروں سے بہت بلند ہے ۔حقيقت يه هے كه برادر گرامي جناب مفتی محمدنوشاد نوری قاسمی صاحب مختلف علمی، دعوتی اور تحریکی سرگرمیوں کے ساتھ، تحقیق کے اشہب قلم کو بھي رواں دواں ركھے هوئے هيں, آپ نے عربی زبان کی كئي نصابی کتابیں بھی مرتب كي هيں, رہنمائے انشاء کے سات حصے بہار مدرسہ بورڈ میں شاملِ نصاب ہے, اسی طرح تعلیم الانشاء حصہ اول مختلف مدارس میں ابتدائی عربی کی تدریس کے ليے داخل نصاب ہے، حال ہی میں آپ كي كتاب ’’ العربیہ للاطفال‘‘ کے دو حصے منظر عام پر آچکے ہیں، جو اسکول کے بچوں کو عربی سے جوڑنے اور ان کے اندر عربی کا شوق پیدا کرنے والی بہترین کتاب ہے ,مختلف رنگوں کے ساتھ ملون یہ کتاب چھوٹے بچوں کے ليے انتہائی مفید معلوم هوتي هے۔
Buy Now