Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Angels And Demons Urdu

Angels And Demons Urdu

Angels And Demons Urdu

مذہب اور سائنس کے درمیان کی قدیم جنگ اب ختم ہوچکی ہے‘‘۔ کیمر لینو نے کہا۔ ’’آپ جیت چکے ہیں، لیکن آپ نے ایمان داری سے جیت حاصل نہیں کی ہے۔ آپ نے جواب دے کر جیت حاصل نہیں کی۔ آپ نے معاشرے کو بیدار کرکے یہ جیت نہیں پائی، کیونکہ وہ جن حقائق کو اپنے لیے مثالی سمجھتے تھے وہ آج کسی کام کے نہیں ہیں۔مذہب اس کے ساتھ ساتھ نہیں چل پارہا ہے۔ سائنس بہت تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ یہ کسی زہریلے کیڑے کی طرح خود کو کھا کر آگے بڑھ رہی ہے۔ ہر نئی تحقیق اگلی تحقیق کے دروازے کھول رہی ہے۔

انسانیت کو پہیے سے کار کی دوری طے کرنے میں ہزاروں سال لگے، لیکن کار سے خلا تک جانے میں اسے بس کچھ ہی دہائیاں لگیں۔ اب سائنس داں ترقی کی پیمائش ہفتوں سے کرتے ہیں۔ ہم نے خود پر قابو کھو دیا ہے۔ ہمارے اختلافات گہرے ہوتے جارہے ہیں۔ جیسے جیسے مذہب پیچھے چھوٹ رہا ہے، ہم ایک طرح کے روحانی سونے پن میں دھنستے جارہے ہیں۔ میرا یقین مانیں، ہم رو رہے ہیں۔

ہم یو ایف او دیکھتے ہیں، ہم روحوں سے رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، موت کے بعد ہونے والے تجربات کو دیکھنا چاہتے ہیں، طرح طرح کی دماغی کاوشیں کرتے ہیں۔ اس طرح کے پاگل پن بھرے خیالات کے پیچھے ایک طرح کا سائنسی پردہ کام کرتا ہے، لیکن یہ بے شرمی کی حد تک غیر منطقی ہے۔ یہ جدید روح کی کراہ ہے جو نہایت تنہا اور مغموم ہے۔ یہ اپنے ہی علم سے اور ٹکنالوجی سے الگ کسی بھی چیز میں معنی تلاش کرنے میں ناکامی کی حد تک ناکارہ ہوچکا ہے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *