₹125.00
میر کے بارے میں پست و بلند کا ذکر اس زور و شور کے ساتھ کیا جاتا ہے، گویا یہ صفت صرف اور صرف میر کے یہاں پائی جاتی ہے۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ دنیا کے کسی شاعر و ادیب کے بارے میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کی تمام تخلیقات ایک ہی درجے اور سطح پر ہیں۔ لہذا محض میر کے پست و بلند کا ذکر کرنا اور دوسرے شعرا کا نام نہ لینا ادبی دیانتداری کے منافی ہے۔ زیر نظر مجموعے میں مضمون ’’میر تقی میر اور پست و بلند کا مسئلہ‘‘ میں اسی مشہور فقرے کے بارے میں چھان بین کی گئی ہے۔
دیگر مضامین میں ’تذکروں میں محاکمۂ میر‘ ، ’میر کا جہان دیگر‘ ، ’میر کی خیال بندی‘ وغیرہ قابل مطالعہ ہیں۔
In stock
Reviews
There are no reviews yet.