₹2,200.00Original price was: ₹2,200.00.₹1,700.00Current price is: ₹1,700.00.
حضرت اقدس مولانا مفتی سید محمد سلمان صاحب منصورپوری دامت برکاتہم العالیہ استاذ حدیث وفقہ ازہر ہند دار العلوم دیوبند کی جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی مرادآباد میں (1411ھ – تا – 1443ھ) مسلسل 33 سال تدریس کے ساتھ ساتھ دار الافتاء سے بھی وابستگی رہی۔ اس دوران بہت سے قیمتی فتاوی صادر ہوئے۔ جو 1437ھ میں 19 جلدوں پر مشتمل “کتاب النوازل” کے نام سے شائع ہوکر مقبول خاص وعام ہوگئے ہیں۔ اور جس کی مسلسل اشاعت جاری ہے۔ فالحمد والشکر کلہ للہ۔
لیکن چوں کہ (1438ھ سے 1443ھ تک) کے فتاوی کی اشاعت باقی تھی۔ اور بہت سے احباب کا مسلسل تقاضا بھی تھا کہ مابقیہ فتاوی کو جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے۔ بریں بنا بفضلہ تعالی اس مجموعہ میں مابقیہ فتاوی کو “نخبۃ المسائل تتمہ کتاب النوازل” کے نام سے چار ضخیم جلدوں میں شائع کردیا گیا ہے