Web Analytics Made Easy - StatCounter
Maulana Mustaqeem Ahsan Azmi

مولانا مستقیم احسن اعظمی نقوش وتاثرات

نام کتاب:مولانامستقیم احسن اعظمیؒ نقوش وتاثرات
مرتب: مولاناڈاکٹرمحمدعارف عمری

پندرہ برسوں تک جمعیۃ علماء مہاراشٹرا صدر رہے مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب رحمہ اللہ کی حیات و خدمات پر ممبئ کےمضافات میں واقع جامعہ فیض عام،بوئیسر پالگھر کی طرف سے بہت جلد بہترین طباعت کے ساتھ منظر عام پر آرہی ہے٬ صفحات 288 ہیں اور قیمت بھی بہت مناسب ہے٬ آپ اپنی پیشگی آڈر نگارشات بک اسٹور دیوبند سے رابطہ کرکے دے سکتے ہیں_

حضرت مولانا مفتی محمد راشد اعظمی صاحب
نائب مہتمم دار العلوم دیوبند

حضرت مولانا محمد مستقيم احسن صاحب رحمہ اللہ کی گراں قدر شخصیت علمی، اصلاحی، سماجی ،دینی اور قومی و ملی اعتبار سے بہت بلند و بالا تھی، وہ کم و بیش نصف صدی تک پوری بمبئی اور مہاراشٹر پر چھائے رہے، ملک کے دیگر حصوں میں بھی ان کی شخصیت مسلم تھی – وہ دار العلوم دیوبند کے مایہ ناز فاضلوں میں تھے – دار العلوم دیوبند ،مسلک دیوبند اور اکابر دیوبند کے وہ ترجمان تھے –

وہ عرصہ دراز تک جمعیۃ علماء ہند کے رکن عاملہ اور مہاراشٹر جمعیۃ علماء کے صدر رہے، جمعیۃ علماء ہند کی میٹنگوں میں ان کی رائے بہت اہمیت اور وقعت رکھتی تھی، حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی رحمۃاللہ علیہ، حضرت مولانا سید ارشد صاحب مدنی مدظلہ العالی اور ملک کے دیگر اکابر سے ان کے تعلقات بڑے گہرے اور مخلصانہ تھے – ان حضرات کی نگاہوں میں ان کی بڑی قدر و منزلت تھی –
ان کے اخلاق و کردار کے سب معترف تھے، جو بھی ملتا ان کے اندر ایک اپنائیت محسوس کرتا، خیر الناس من ینفع الناس کے وہ نمونہ تھے –

حضرت مولانا کے اندر تقریر و تحریر کی صلاحیت بھی بہت عمدہ تھی، اپنی ملی اور سماجی مصروفیات کی وجہ سے اس کے لئے زیادہ وقت نہیں نکال سکے، لیکن جب بھی وہ تقریر کرتے بڑی جامع اور مؤثر ہوتی، الفاظ فصیح و بلیغ اور دلنشین ہوتے، وہ ایک دفعہ جامعہ حسینیہ جونپور میں تشریف لائے تھے اور کچھ بیان کیا تھا، وہاں کے اساتذہ کرام اور دیگر حضرات آبدیدہ ہوگئے تھے،

میرے والد مرحوم حضرت مولانا محمد مسلم صاحب رحمہ اللہ سے ان کے تعلقات بہت دیرینہ تھے، دونوں ایک دوسرے کے قدر شناس اور مداح تھے، اسی نسبت سے اس ناچیز پر بھی ان کی عنایتیں اور شفقتیں بہت زیادہ تھیں جو ایک ایک کر کے یاد آتی ہیں اور ناخن بدل ہوتی ہیں،

مولانا کا حادثہ وفات قوم و ملت کا بہت سانحہ ہے، اللہ تعالیٰ ان کی قبر کو نور سے بھر دیں، ان کے لائق و فائق صاحبزادگان حضرت مولانا عارف صاحب عمری اور بھائی طارق و اطہر صاحبان کو اللہ صحیح و سلامت رکھے، وہ ان کی یادگار ہیں، ان کے نقوش حیات کو شائع کرنے پر آپ لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ بڑی اہم اور قابل قدر خدمت ہے، اللہ تعالیٰ شرف قبولیت سے نوازے، آمین

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Home Cart Wishlist Login