₹3,000.00Original price was: ₹3,000.00.₹2,000.00Current price is: ₹2,000.00.
’’کہنے کو تو یہ ایک مختصر تفسیر ہے ، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ اپنے اختصار کے باوجود جامعیت اور حل قرآن میں اپنی مثل آپ ہے ، اس تفسیر کی صحیح قدر و منزلت اس وقت معلوم ہوتی ہے جب کسی آیت کی تفسیر میں عربی زبان کی مفصل تفاسیر کو چھاننے کے بعد اس کی طرف رجوع کیا جائے ، اس وقت اندازہ ہوتا ہے کہ حضرت نے حل قرآن کے سلسلے میں ان تمام تفاسیر کا عطر نکال کر رکھ دیا ہے اور وہ عظیم الشان اشکالات جن کا جواب بعض اوقات کئی کئی ضخیم تفسیروں کی مراجعت کے بعد بھی نہیں ملتا ، حضرت نے قوسین میں چند تشریحی الفاظ بڑھا کر حل فرمادیے ہیں ‘‘۔
عزیز گرامی مولانا عمر انور بدخشانی (استاذ جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن) حفظہ اللہ نے بڑی محنت سے ان دونوں تفسیروں کو اس طرح جمع فرمایا ہے کہ آج کے عام آدمی کے لیے ان سے استفادہ آسان ہوگیا ہے ، بیان القرآن میں جو دقیق علمی اصطلاحات تھیں ان کو آسان کرکے بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، اور ’’تفسیر عثمانی‘‘ کو اس ترتیب کے ساتھ جمع کیا گیا ہے کہ اس سے مسلسل استفادہ آسان ہوگیا ہے ۔
بندہ نے اس کتاب کا جستہ جستہ مطالعہ کیا اور الحمد للہ مفید پایا ، دل سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تبارک وتعالی اس کام کو اپنی بارگاہ میں شرف قبول عطا فرمائے اور خواص وعوام کے لیے نافع ثابت ہو، آمین۔