Web Analytics Made Easy -
StatCounter

شیخ عزیر شمس سے سوال جواب

شیخ محمد عزیر شمس احوال و آثار اور علمی خدمات

شیخ عزیر شمس سے سوال جواب

٢٦ ستمبر ٢٠٢٢ء کو میں نے (حافظ شاھد رفیق) شیخ عزیر شمس رحمہ اللہ سے پوچھا کہ

آج کل آپ کیا کر رہے ہیں؟

جواب

آج کل مکتبة الحرم المكي کے ناقص الاول والآخر مخطوطات کی فہرست سازی اور ایک طبی کتاب تالیف ابن البیطار کی تحقیق کا مکلف ہوں جس کا منفرد نادر اور قدیم مخطوطہ مکتبہ میں ہے۔ آفس کے وقت میں وہیں ہوتا ہوں۔ گھر پر پچھلی بعض کتابوں کے مراجعہ اور تقدیم میں مشغول ہوں تاکہ ان کی اشاعت ہو سکے۔

سوال

گھر والے کاموں میں کوئی قریب الاختتام کام؟

جواب

معیار الحق اور کتاب المواعظ لابی عبید تقریبا تیار ہے۔ روائع التراث ج2 اور شاہ ولی اللہ، محمد حیات سندھی اور عظیم آبادی کے مجموعے کمپوز شدہ ہیں۔ ان کے مراجعہ اور تصحیح میں لگا ہوں۔ میاں صاحب کے فتاوی کی تحقیق ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

سوال

اللہ تعالی آپ کو صحت وعافیت سے رکھے اور سبھی مشاریع علمیہ کی تکمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب

آمین یا رب العالمین۔ اللہ تعالٰی آپ کی دعا قبول کرے اور آپ کو بھی مزید علمی کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آپ اچھا کرتے ہیں کہ ایک کام میں ہاتھ لگاتے ہیں اور پایہ تکمیل تک پہنچا دیتے ہیں۔ میں کئی کتابوں بلکہ مجموعہ ہاے رسائل میں ایک ساتھ لگ گیا جس کی وجہ سے انہیں آج تک مکمل نہ کر سکا۔ اب سوچتا ہوں کہ ایک ایک کو نپٹاوں۔ اللہ تعالٰی ہمت دے ورنہ اب تو بہ قول سلامة بن جندل

ولى الشباب حميدا ذو التعاجيب

سوال

اللہ تعالی نے آپ کو ہزاروں نوجوانوں کے لیے مثال اور راہنمائی کا ذریعہ بنایا ہے۔ ان شاء اللہ آپ کے دیگر علمی اعمال کے ساتھ یہ عمل بھی صدقہ جاریہ بنے گا۔

حافظ شاھد رفیق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *