Pages: 15, Paper Back
مذہب میں خدا کا تصور اور عقیدہ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ کسی مذہب میں خدا کے بارے میں جو تصور پایا جاتا ہے، اسی سے ہم یہ سمجھ سکتے ہیں کہ وہ مذہب حق سے کتنا قریب یا کتنا دور ہے۔ قرآن کا نزول اسی لیے ہوا ہے کہ وہ حق کی تصدیق کرے خواہ وہ کہیں بھی پایا جاتا ہو اور جو حق کے خلاف ہو اس کی واضح انداز میں تردید کرے اور انسانوں کو اس دین حق سے آشنا کرے جو حق اور دین کامل ہے ۔ جو ہمیں خدا کے اس منصوبے سے واقف کرایے جس کے تحت اس نے عالم اور اہل عالم کی تخلیق کی ہے۔
ہندو دھرم ہمارے ملک کا ایک معروف اور مشہور مذہب ہے۔ ہم نے اس کتابچہ میں یہ جایزہ لینے کی کوشش کی ہے کہ اس دھرم کا تاریخی پس منظر کیا ہے؟ اور خدا کے بارے میں یہاں کیا تصورات پایے جاتے ہیں؟ اس دھرم کے حاملین کا دامن شرک کی آلایش سے پاک ہے یا نہیں؟کیا ان کے یہاں کچھ ایسے اقوال موجود ہیں، جو داعیان حق کے لیے کلمۂ سواء کا کام دے سکیں۔ (مصنف)
Reviews
There are no reviews yet.