انبیاء و رسل وہ عظیم ہستیاں ہیں جن کی زندگیوں کا لمحہ لمحہ حکم الہٰی کی اطاعت میں گزرتا ہے ۔ ان کا ہر عمل اللہ تعالیٰ کی رضاکےلیےاورہر قدم اتباع الہٰی کے لیے اٹھتاہے ۔ ان کی پر نور زندگیوں کا مطالعہ ایمان کو تازگی اور روح کوسرور بخشتاہے ۔ ان کی حسین سیرتوں کا مطالعہ اپنے آپ کو سنوارنے اور قرب الہٰی کو پانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔
مشہور مئورخ امام ابن کثیر کی کتاب قصص الانبیاء کے مطالعہ سے آپ کو درج ذیل جلیل القدر انبیاء علیہم السلام کی خوبصورت ،اور ایمان افروز سیرتوں کے مطالعہ کا موقع ملے گا: حضرت آدمؑ ، حضرت ادریسؑ ، حضرت نوح ؑ، حضرت ھودؑ ، حضرت صالح ؑ، حضرت ابراہیمؑ ، حضرت لوطؑ ، حضرت اسماعیل ؑ، حضرت اسحاق ؑ، حضرت یعقوبؑ، حضرت یوسفؑ، حضرت ایوبؑ ، حضرت ذوالکفلؑ ، حضرت یونسؑ ،حضرت موسیٰ،ؑ حضرت یوشع ؑ، حضرت خضرؑ،حضرت الیاسؑ ، حضرت حزقیل ؑؑ ، حضرت شموئیلؑ ، حضرت طالوتؑ ، حضرت داؤدؑ ،حضرت سلیمانؑ،حضرت دانیالؑ ، حضرت عزیرؑ، حضرت عیسیٰ علیہم السلام اور خاتم النبیین