Web Analytics Made Easy -
StatCounter

علوم القرآن مولانا گوہر رحمٰن

علوم القرآن مولانا گوہر رحمٰن

علوم القرآن مولانا گوہر رحمٰن

علوم القرآن ایک مرکب اضافی ہےاور اس سے مراد وہ علوم ہیں جو قرآن نےبیان کیے ہیں یا وہ قرآن سےاخذ کیے جاسکتے ہیں اورجو قرآن فہمی میں مدد دیتے ہیں او رجن کے ذریعے قرآن مجید کو سمجھنا آسان ہوجاتا ہے ۔ ان علوم میں وحی کی کیفیت ،نزولِ قرآن کی ابتدا اور تکمیل ، جمع قرآن،تاریخ تدوین قرآن، شانِ نزول ،مکی ومدنی سورتوں کی پہچان ،ناسخ ومنسوخ ، علم قراءات ،محکم ومتشابہ آیات وغیرہ ،آعجاز القرآن ، علم تفسیر ،اور اصول تفسیر سب شامل ہیں ۔علومِ القرآن کے مباحث کی ابتدا عہد نبوی اور دورِ صحابہ کرام سے ہو چکی تھی تاہم دوسرے اسلامی علوم کی طرح اس موضوع پربھی مدون کتب لکھنے کا رواج بہت بعد میں ہوا۔ قرآن کریم کو سمجھنے اور سمجھانے کے بنیادی اصول اور ضابطے یہی ہیں کہ قرآن کریم کو قرآنی اور نبوی علوم سےہی سمجھا جائے۔ علوم القرآن کے موضوع پر اس کے ماہرین نے متعدد کتب لکھی ہیں ۔ان میں الاتقان فی علوم القرآن ، البرہان فی علوم القرآن ، مناہل العرفان فی علوم القرآن ،المباحث فی علوم القرآن اور علوم القرآن از تقی عثمانی قابل ذکر ہیں ۔

زیر تبصرہ کتاب’’علوم اقرآن‘‘ شیخ القرآن والحدیث مولانا گوہر الرحمٰن ﷫ کی 2 جلدوں پر مشتمل تصنیف ہے ۔

مصنف موصوف نے اپنی اس کتاب کے بنیادی مباحث کوان 10 ابواب

تعارف قرآن

نزول قرآن

قرآن کا نزول سات حرفوں میں

تدوین قرآن

اعجاز القرآن

النسخ فی القرآن

مضامین قرآن

تفسیر اوراصول تفسیر

متجددین کا منہج تفسیر

مدون تفاسیر اور تعارف مفسرین

باب سوم حروف سبعہ اور باب ششم نسخ فی القرآن میں جو تفصیلات بیان کی گئی ہیں وہ اردو کی کسی دوسری کتاب میں یکجا طور پر قارئین کو نہیں مل سکیں گی۔

پہلے ارادہ یہ تھا کہ کتاب کو ایک جلد میں شائع کیا جاۓ گالیکن چونکہ ضخامت بڑھ گئی ہے اس لئے اب اسے دو جلدوں میں شائع کیا جارہا ہے۔ پہلی جلد چھ ابواب پر پر مشتمل ہے اور دوسری چار ابواب پر۔

میں مرتب ومدون کیا ہے۔ان ابواب کی ذیلی مباحث میں دوسری ضروری تفصیلات بھی آگئی ہیں۔ اور جہاں تک ممکن ہوسکا ہے کتاب کوجامع بنانے اور تمام ضروری اور اہم مباحث پر حاوی بنانے کی کو شش کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *