Web Analytics Made Easy -
StatCounter

رسول رحمت تلواروں کے سائے میں

رسول رحمت تلواروں کے سائے میں

رسول رحمت تلواروں کے سائے میں

سیرت رسولؐ ایک ایسا موضوع ہے جس پر گزشتہ 14صدیوں سے اتنا کچھ لکھا گیا ہے جس کی مثال ملنا مشکل ہے اور یہ موضوع بھی ایسا ہے کہ جس کی تازگی کم ہوتے ہی نہیں آتی اور تازگی کم ہوبھی تو کیسے، خود خالق کائنات نے اس ہستیؐ کے ذکر کو بلند فرمایا ہے۔ اس موضوع پر مسلمانوں ہی نہیں غیر مسلموں نے بھی اپنی عقیدت ومحبت کے پھول نچھاور کیے۔

حافظ محمد ادریس تحریک اسلامی کے معروف رہنما، سیرت وسوانح نگاری کا علمی ذوق رکھنے والے مصنف، ادیب، اور مورخ ہیں۔ انھوں نے بہت عرصہ پہلے سیرت رسولؐ کو اپنا موضوع بنایا۔ ان کی تحریر شگفتہ ہوتی ہے، تاریخ نویسی اور سیرت نگاری کا اسلوب بھی منفرد ہے، ان کی تازہ تصنیف ’’رسولؐ رحمت تلواروں کے سائے میں‘‘ پیش ہے

رسول رحمت کا موضوع غزوات وسرایاہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں 19غزوات اور 21 سرایا میں حصہ لیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں ہمیشہ شہادت کی آرزو کی اور فرمایا کہ جہاد قیامت تک جاری رہے گا۔ یہ کتاب دراصل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

پیش لفظ محترم امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن اور تقریظ مولانا عبدالمالک نے لکھی ہے۔ اس سے قبل یہ سلسلۂ مضامین قسط وار ہفت روزہ ’’ایشیا‘‘ میں جاری رہا ہے۔ اس وقت ’’ایشیا‘‘ میں چوتھی جلد بالاقساط چھپ رہی ہے۔ تیسری جلد یہودیت کی تاریخ، ان کی احسان فراموشی، ایذارسانیوں، صحرانوردی، مدینہ کے مختلف یہودی قبائل، بنوقینقاع، بنونضیر، بنو قریظہ، خیبر اور بعض مشرکین قبائل کے تذکرہ اور تفصیلی تعارف پر مشتمل ہے۔ اخلاق وعادات ان کے معاہدات اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور جماعت صحابہؓ کے ساتھ ان کے رویوں کا بیان مستند حوالوں سے بیان کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی جنگی حکمت عملی، طریق کار اور صلح وامن کے بارے میں سیر حاصل اور تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران جن احکامات ومسائل کا ذکر آیا ہے، ان کے بارے میں بھی رہنمائی کردی گئی ہے۔ کتاب کے کل دس ابواب ہیں، جب کہ حوالہ جات کا بھی ساتھ ساتھ اہتمام کیا گیا ہے۔

غزوات وسرایا کے بارے میں یہ قیمتی لوازمہ اردو زبان میں منفرد سند کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس میں قرآن وحدیث سے لوازمہ اور تاریخ وسیرت سے حوالہ جات دیے گئے ہیں اور تشریح بھی آسان پیرائے میں دی گئی ہے۔ اغلاط سے پاک کمپوزنگ کے ساتھ کتاب کی پیشکش خوب صورت اور معیاری انداز کی ہے۔ کالجز، یونی ورسٹیز، دینی مدارس کے طلبہ واساتذہ، خطباء وواعظین غرض تمام طبقاتِ زندگی کے لیے ہے۔ ہر لائبریری کی زینت بننے کے لائق اور غزوات رسولؐ پر ایک معتبر اضافہ ہے۔

کتاب خریدیں

Rasool e Rehmat Talwaron Ke Saye Mein, 4 Vols, رسول رحمت تلواروں کے سائے میں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *