Web Analytics Made Easy -
StatCounter

تاریخ طبری علامہ ابو جعفر محمد بن جریر طبری

تاریخ طبری علامہ ابو جعفر محمد بن جریر طبری

تاریخ طبری علامہ ابو جعفر محمد بن جریر طبری 13 جلدیں

مؤرخ اسلام علامہ ابو جعفر محمد بن جریر طبری (839-923ء) کی یہ وہ شہرۂ آفاق کتاب ہے جو ایک ہزار سال سے زائد عرصے سے مسلمانوں کو ان کا ماضی یاد دلا رہی ہے۔ یہ مسلمانوں کی ہی نہیں، پوری انسانیت کی تاریخ ہے۔ اسی لیے اسے ’’تاریخ الرسل و الملوک‘‘ کے علاوہ ’’تاریخ الامم و الملوک‘‘ بھی کہا جاتا ہے، یعنی مخلتف اقوام و سلاطین کی تاریخ، لیکن عُرفِ عام میں یہ ’’تاریخ طبری‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ علامہ طبری نے اسے تاریخ کے ضروری مواد، تحریرات اور زبانی روایات سے جمع کیا تھا جن کی فراہمی کے لیے انہیں اسلامی دنیا کے علمی مراکز میں اپنی طویل سیر و سیاحت میں خاصے مواقع ملے۔ یہ عظیم الشان کتاب زمانے کے تھیٹروں سے بچ گئی۔ اس میں لغت، ادب، سیرت، تاریخ، احادیث، تاریخ خلفائے راشدین، تاریخ تفسیر و حدیث وغیرہ سب متفرق موضوعات جمع ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کتابوں کے اقتباسات بھی محفوظ ہو گئے ہیں جنہیں زمانے نے فنا کر دیا ہے۔

اُردو کا یہ ایڈیشن تیرہ جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلد اول دوم میں کائنات کی تخلیق سے لے کر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولات تک، تمام حالات و کوائف سابقہ انبیائے کرام کے حوال ہر مشتمل ہے۔

جلد سوم چہارم سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے لے کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ تک کے حالات مذکور ہیں۔

جلد پنجم ششم خلافت حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ تک،

جلد ہفتم ہشتم حضرت حسن رضی اللہ عنہ تا خلیفہ سلیمان بن مالک،

جلد نہم دہم حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ تا خلیفہ الہادی،

جلد 11 اور 12 خلیفہ ہارون الرشید تا واثق باللہ،

جلد 13 خلیفہ المتوکل علی اللہ تا المقتدر باللہ کے مفصل حالات پر مشتمل ہے

غرضیکہ تخلیق کائنات سے 302ھ / 923ء تک کے حالات پوری تفصیل اور جامعیت سے ’’تاریخ طبری‘‘ میں سما گئے ہیں۔ اس ایڈیشن کی ایک نمایاں خصوصیت 116 صفحات پر مشتمل پوری کتاب کا مفصل اشاریہ ہے جو آخری جلد میں شامل ہے۔

کتاب خریدیں

Tareekh e Tabri Urdu 13 Vols, تاریخ طبری اردو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *