Web Analytics Made Easy -
StatCounter

امام حسن البنا اپنی ذات میں ایک انجمن

امام حسن البنا شہید اپنی ذات میں ایک انجمن

امام حسن البنا اپنی ذات میں ایک انجمن

امام حسن البنا شہید اپنی ذات میں ایک امت
مصنف: ڈاکٹر توفیق الواعی
مترجم: ڈاکٹر عبد الحمید اطہر ندوی

امام حسن البنّا کی شخصیت اور فکر پر المنار پبلشنگ ھاؤس نئی دہلی کی شائع کردہ کتاب ‘امام حسن البنّا – اپنی ذات میں ایک امّت’ پاکر بہت خوشی ہوئی- میرا خیال ہے کہ حسن البنّا عالمی سطح پر بیسویں صدی عیسوی کی سب سے طاقت ور شخصیت کے مالک تھے- ان کی قائم کردہ تحریک ‘الإخوان المسلمون’ نے نہ صرف مصر اور عالم عرب ، بلکہ پوری دنیا میں گہرے اثرات مرتّب کیے ہیں- احیائے اسلام کے لیے کام کرنے والی دوسری تحریکوں کے کارکنوں اور وابستگان نے اخوان کی فکر سے تحریک اور جذبہ پایا ہے- اخوانی رہ نماؤں کے تیار کردہ لٹریچر کا دیگر زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے اور بڑے پیمانے پر اس سے استفادہ کیا جارہا ہے-

اخوان اور اس کے بانی حسن البنّا کی شخصیت ، افکار اور خدمات پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں- زیرِ نظر کتاب عالم اسلام کے معروف مصنف ڈاکٹر توفیق الواعی (1930- 2019) کی تصنیف کردہ ہے- موصوف اخوان کے مشہور داعیوں میں سے تھے- کویت میں علمی، تصنیفی اور تحقیقی کاموں میں مصروف رہے- موسوعۃ الفقہ الاسلامی مصر اور الموسوعۃ الفقہیۃ کویت کی تیاری میں شریک رہے- آپ کی مطبوعہ کتابوں کی تعداد چالیس ہے- ان کے علاوہ بہت سی کتابیں ابھی طبع نہیں ہوسکی ہیں- ‘حسن البنا مجدد القرن، رجل فی امۃ و امۃ فی رجل’ ان کی اہم تالیف ہے ، جس میں انھوں نے بانی تحریک کا بہت مفصل تعارف کرایا ہے-

اس کتاب کا اردو ترجمہ بھٹکل کے معروف مصنف و مترجم مولانا عبد الحمید اطہر ندوی نے کیا ہے- موصوف بہت مشّاق مترجم ہیں- بہت سی کتابوں کا اردو ترجمہ کرچکے ہیں- اس کی اشاعت المنار پبلشنگ ھاؤس نئی دہلی سے ہوئی ہے- جناب محمد خالد اعظمی علم دوست شخصیت کے مالک ہیں- خود بھی صاحب تصنیف ہیں اور اپنے اس اشاعتی ادارہ کے ذریعے عربی زبان کی نئی علمی کتابوں کا ترجمہ کرواکے اردو خواں شائقین تک پہنچاتے رہتے ہیں-

محمد رضی الاسلام ندوی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *