Web Analytics Made Easy -
StatCounter

قاموس کتب سیرت اردو کتب سیرت کا انسائیکلوپیڈیا

قاموس کتب سیرت اردو کتب سیرت کا انسائیکلوپیڈیا

ڈاکٹر محمود احمد غازی برصغیر ہند و پاک میں گزشتہ دو صدیوں میں علم سیرت پر گراں قدر خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے لکھتے ہیں کہ :

“برصغیر پاک و ہند میں مطالعہ سیرت ایک ایسا مضمون ہے جس پر بہت تفصیل اور شرح و بسط کے ساتھ گفتگو کرنے کی ضرورت ہے، گزشتہ دو سو سال کے دوران برصغیر میں سیرت پاک کے موضوع پر کما اور کیفا اتنا وقیع کام ہوا ہے کہ اس پر برصغیر کے مسلمان باشندوں کو نہ صرف بارگاہ رب العلیٰ میں سجدہ تشکر ادا کرنا چاہئے بلکہ برصغیر میں جو کام ہوا ہے اس پر ہمیں کسی حد تک احساس تفاخر بھی ہونا چاہئے ۔ برصغیر میں آغاز اسلام سے لے کر ایک طویل عرصہ تک سیرت پر کوئی قابل قدر کام نہیں ہوا۔ یہاں کی علمی روایت ایک طویل عرصہ تک عقلیات اور لفظیات کے گرد گھومتی رہی ہے، جس کی کچھ جھلکیاں میں ابھی پیش کرتا ہوں۔ لیکن ماضی کی دو صدیوں میں برصغیر کے اہل علم نے اس ساری کمی کو پورا کر دیا اور اس کو تاہی کی کما حقہ تلافی کردی جو ابتدائی ایک ہزار یا گیارہ سو سالوں میں واقع ہوئی تھی۔

بر صغیر کے مسلمانوں نے علوم سیرت اور علوم نبوت پرگزشتہ دو اڑھائی سو سال کے دوران جو کام کیا ہے اس کی عظمت کا اعتراف دنیائے عرب کے بڑے بڑے لوگوں نے کیا ہے۔ “
(محاضرات سیرت 536)

بر صغیر میں بیشتر کام اردو زبان میں ہوا ہے، زیر نظر کتاب اردو زبان میں 1980ء تک لکھی گئی اردو کتابوں کے اشاریے پر مشتمل کے ایک گراں قدر کاوش ہے۔ مذکورہ کتاب میں الف بائی ترتیب کے اعتبار سے اردو کتب سیرت کا اشاریہ مرتب کیا گیا ہے، جس کا اسلوب و مہج یہ ہے کہ کتاب کا نام، مصنف، صفحات، ناشر وغیرہ تمام تفصیلات درج کی گئی ہے، اگر ایک کتاب کو متعدد الگ الگ مترجمین نے ترجمہ کیا ہے تو اس کی بھی تفصیلات درج کی گئی ہیں۔

بلاشبہ یہ اپنے آپ میں ایک گراں قدر کارنامہ ہے۔ سیرت سے دلچسپی رکھنے والوں اور سیرت کے مختلف گوشوں پر کام کرنے کے لیے یہ کتاب معاون ثابت ہوگی۔ یہ کتاب کی پہلی جلد ہے۔ دوسری جلد میں 1981ء سے 2011ء تک کی کتب سیرت احاطہ کا احاطہ کیا گیا ہے اور تیسری جلد میں 2011ء سے 2024ء تک شائع شدہ کتب سیرت کا۔ ( معلومات از مقدمہ کتاب) تفصیلی تبصرہ بعد میں ان شاءباللہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *