Web Analytics Made Easy -
StatCounter

تحفظ ناموس صحابہ

تحفظ ناموس صحابہ

تحفظ ناموس صحابہ

تفسیر ضیاء الدین فی دفاع اصحاب خاتم النبیین المعروف بہ تفسیر ناموس صحابہ, 4 جلد

محقق العصر ، ضیغمِ اسلام ، شیرِ اہلسنت ، صاحبِ تفسیرِ ناموسِ رسالت ، حضرتُ العلام قبلہ “مفتی ضیاء احمدُالقادری رضوی” اطال اللّٰہ عمرہ (خلیفہ مجاز درگاہ مقدسہ بریلی شریف) کی تصنیف ہے۔

فی زمانہ اصحابِ رسول علیہمُ الرضوان کی مقدس ذوات پر ، جس بے باکی سے ، طعن و تشنیع اور تبرا کرکے ، طوفانِ بد تمیزی بپا کیا جارہا ہے ۔ اور بھولے بھالے صحیحُ العقیدہ مسلمانوں کے ایمان کو برباد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تو ایسے وقت میں مفتی صاحب کا ایسا عظیم کارنامہ بصورتِ “تفسیرِ ناموسِ صحابہ” سرانجام دینا، یقیناً اہلسنّت کے لیے کسی انعام سے کم نہیں۔۔

ذات رسالت مآب علیہ الصلوۃ والسلام تک پہنچنے کے لیے ، اصحابِ رسول علیہمُ الرضوان کی چوکھٹ پر جبیں سائی کرنا یقیناً لازم ہے۔

مفتی صاحب نے صحابہ کرام اور اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم کی عظمت و رفعت کو اس تفسیر میں نہایت مفسرانہ اور عالمانہ انداز میں صفحہ قرطاس پر لے آئے، اس دور میں یہ تفسیر بھی منفرد اور بے مثال ہے، اس تفسیر میں آپ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم کے خلاف ناصبیت، خارجیت، رافضیت اور تفضیلیت کی پھیلائی گئی غلط فہمیوں کا ازالہ نہایت احسن میں فرمایا۔

یہ تفسیر ان علماء و مشائخ کے لئے انمول خزانہ ہے جو اپنے آباؤ اجداد کے آستانوں پر بیٹھ کر ان کے عقائد و نظریات سے منہ توڑ کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے آپس کے مشاجرات اور معاملات کو نہایت ہی بھونڈے انداز میں زیر بحث لانے میں اپنے علم پر اتراتے ہیں اور سر عام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں عدالتیں لگا کر باقاعدہ فیصلے سناتے ہیں، استغفر اللہ، استغفر اللہ، نعوذ باللہ من ذلک۔

عصر حاضر میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل بیت کرام رضی اللہ عنہم کی پاک وطنیت ہستیوں پر مختلف فتنوں نے طوفان بدتمیزی برپا کیا ہوا ہے، یہ تفسیر اس طوفان کے آگے ایک مضبوط بند باندھنے کے مترادف ہے۔

کیاب خریدن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *