Web Analytics Made Easy - StatCounter

Tijarat o Mushahidatتجربات و مشاہدات

500.00

یہ کتاب (تجربات و مشاہدات ) کیا ہے? رودادِ سفر ہے، زندگی کا سفر، علم کا سفر، ارتقاء کا سفر.. ایک کوزہ ہے، جس میں دریا سمویا ہوا ہے۔ کچھ قصے ہیں، جن میں علم کی گہرائی بھی ہے، عمل کی حرارت بھی ہے اور موعظت کا سوز و گداز بھی.. جس کی پشت پر ایک باکمال مصنف ہے، ایک دیدہ ور قلم کار ہے، ایک جہاں دیدہ رائٹر ہے۔ یہ کتاب اپنی معنوی خوبیوں کے لیے جس قدر خراجِ تحسین کی مستحق ہے، اس قدر اس میں ظاہری خوبیاں موجود ہیں۔
جمالِ ظاہری و باطنی کی آمیزہ یہ کتاب “تجربات و مشاہدات” ہے، جسے مولانا بدر الحسن قاسمی (مقیم حال: کویت) نے اپنے 65 سالہ گہرے تجربوں اور وسیع مشاہدوں کے بعد تحریر کیا ہے۔
ایک محقق عالم، مایہ ناز مفتی، صاحبِ بصیرت ادیب اور علوم و معارف کے شناور کے تجربات جیسے ہونے چاہئیں، یہ بعینہ ویسے ہی ہیں، جو ہم جیسے مبتدی کے لیے کئی طرح کا سامانِ فکر و شعور رکھتے ہیں۔
Home Cart Wishlist Login
Tijarat o MushahidatTijarat o Mushahidatتجربات و مشاہدات
500.00