Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Tauzeehat e Fikr e Farahi | توضیحات فکر فراہی

480.00

امام حمید الدین فراہی رحمہ اللہ دور جدید کے وہ عالم بے بدل تھے جنھوں نے تمام علوم کو یہ راہ دکھائی کہ قرآن ان کا کیسے محور اور مرکز بنتا ہے. قرآن شناسی اور قرآن فہمی کی یہ روایت امام فراہی رحمہ اللہ کے شاگرد رشید مولانا امین احسن اصلاحی رحمہ اللہ نے آگے بڑھائی جو آج “تدبرقرآن” جیسی گرانقدر تفسیر کی شکل میں ہمارے سامنے ہے. ان دو عظیم الشان شخصیات سے علی الترتیب روحانی اور شخصی طور پر کسب فیض کرنے والے جناب خالد مسعود مرحوم اس دعوت کے نقیب تھے کہ قرآن کو ہمارے علم و عمل دونوں کا محور بننا چاہیے.

جناب خالد مسعود عصری اسلوب کے بہت اچھے انشا پرداز تھے اور اس اسلوب میں انھوں نے امام فراہی اور مولانا اصلاحی کے افکار کو بھی منتقل کیا اور اپنی تحقیقات بھی پیش کیں. زیر نظر کتاب “توضیحات فکر فراہی” جناب خالد مسعود کی اپنی علمی، تحقیقی اور تصنیفی کاوشوں کا حاصل ہے جن کا دائرہ قرآنی تصورات و اسالیب اور تدبر حدیث سے لے کر فکر فراہی، نفاذ شریعت، سیرت و تاریخ، اسلام اور سائنس اور قومی و ملی مسائل تک پھیلا ہوا ہے. اس میں “افادات فراہی” کے زیر عنوان اسلامی عقائد و تصورات پر فکر و افروز مضامین کے علاوہ مکاتیب خالد مسعود اور کتب پر تبصرے بھی شامل ہیں. یوں کتاب علم و تحقیق کا ایک نادر مرقع بن گئی ہے. اس کے مطالعے سے آپ کا دامن اسلامی افکار کے گلہائے رنگارنگ سے بھر جائے گا!

In stock

Buy Now
Category:

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tauzeehat e Fikr e Farahi | توضیحات فکر فراہی”

Your email address will not be published. Required fields are marked *