Web Analytics Made Easy - StatCounter

Tauq ul Himamiyah Urduطوق الحمامہ اردو

Authors:
ابن حزم اندلسی, سید اسد مشہدی

500.00

عشق و محبت کے کلاسیکی مفہوم پر مبنی اندلس کی تہذیبی فضا میں “امام ابن حزم اندلسی علیہ رحمہ” جیسے نابغہ روزگار فقیہ کے قلم سے نکلا لازوال شاہکار

یہ کتاب محبت کے فنِ لطیف کی ایسی نادر دستاویز ہے جس میں عاشق کی سانسوں کی کھنک ہے،محبوب کی نگاہوں کی لگن ہے اور دل کے زخموں پر حرف و معنی کی مرہم پٹی ہے۔
طوق الحمامہ میں کہیں دل میٹھے درد سے بھر آتا ہے،کہیں مسکراہٹ رخ پر کھیلتی ہے،کہیں عاشق کی بےچارگی پر ترس آتا ہے،کہیں محبوب کی ناز برداری پر حیرت۔
یہ کتاب عشق کے آداب، وصل و فراق کے رنگ،اشاروں کی زبان، چپ کے پیغام اور دل کے جذبے کی باریکیاں یوں بیان کرتی ہے جیسے کوئی ماہر خطاط دل کی دھڑکنوں سے خوشخطی کر رہا ہو۔
مختصر یہ کہ طوق الحمامہ محبت کی دنیا کا وہ کلاسیکی شاہکار ہے جو پڑھنے والے کے دل پر اپنا “طوق” ڈال کر اسے مسکراہٹوں، آہوں اور سریلی یادوں کا اسیر بنا دیتا ہے۔

 

Home Cart Wishlist Login
Tauq ul Himamiyah UrduTauq ul Himamiyah Urduطوق الحمامہ اردو
500.00