Web Analytics Made Easy - StatCounter
Save: 40%

Tareekh e Ilhad e Maghribتاریخ الحاد مغرب

Original price was: ₹2,000.00.Current price is: ₹1,200.00.

بطور مذہب اور تہذیب، خدا پر یقین اسلام کا بنیادی عقیدہ اور حکم ہے۔ دینی اور علمی روایت کے انتشار اور اسلامی تہذیب کے انہدام کے بعد جدید عہد میں ایسی بیسیوں چیزیں ہیں جو اسلام کے اس بنیادی عقیدے کو ہدف بناتی ہیں۔ ان میں سے ایک مغرب میں ظاہر ہونے والے الحاد کی علمی روایت ہے۔ جناب فیصل ریاض شاہد نے اپنی موجودہ کتاب میں الحاد کو وسیع تر علمی اور تہذیبی تناظر میں زیر بحث لانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

یہ کتاب جدید الحاد کے تاریخی اور ہم عصر علمی مظاہر کو سمجھنے میں معاون ہو گی۔
مسلم شعور میں عقیدے کی حفاظت کے حوالے سے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہاں ایک ضروری امر کی طرف اشارہ برمحل ہے۔ ہر علمی روایت صرف اسی وقت کامیاب تصور کی جاتی ہے جب وہ اپنے بنیادی تصورات کو تاریخی موثرات کی صورت میں فعال بنا کر ایک تہذیب کی شکل دے دے۔

الحاد مغرب کی بنیادی علمی اور تہذیبی اقدار میں سے ہے اور جدیدیت ان اقدار کی مکمل بارآوری۔ جدیدیت نے طاقت، معاش، کلچر اور تعلیم کے جن تاریخی موثرات کو جنم دیا ہے، ان کے ہوتے ہوئے الحاد صرف شعور کا مسئلہ نہیں رہتا بلکہ نفس انسانی اور انسان کے انفرادی اور اجتماعی ارادے کے تمام مظاہر کو اپنے اظہار کا ذریعہ بنا لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ الحاد ایک پیچیدہ تاریخی اور تہذیبی صورت حال بن گئی ہے۔ ہر دین دار اور صاحب علم مسلمان پر لازم ہے کہ وہ اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ جناب فیصل ریاض شاہد نے اپنے حصے کا کام ذمہ داری سے ادا کیا ہے جو اہل علم کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ موجودہ کاوش سے یہ باور کیا جا سکتا ہے کہ مسلم شعور جدید تہذیبی صورت حال میں اپنی علمی ذمہ داریاں نبھانے کا ادراک پارہا ہے، اور جو مسلم معاشروں کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔

Home Cart Wishlist Login
Tareekh e Ilhad e MaghribTareekh e Ilhad e Maghribتاریخ الحاد مغرب
Original price was: ₹2,000.00.Current price is: ₹1,200.00.