Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Tafseer Bayan ul Quran 3 Vols – تفسیر بیان القران

1,200.00

Free Delivery

Description

تفسیر بیان القرآن کی خصوصیات یہ ہیں:

  1. قرآن مجید کا نسبتاً آسان اور سلیس ترجمہ کیا ہے جو بامحاورہ ہونے کے باوجود الفاظِ قرآنی سے بھی پوری طرح ہم آہنگ ہے،
  2. ترجمہ میں خالص محاورات استعمال نہیں کئے گئے ہیں؛ کیونکہ محاورات ہرجگہ ومقام کے الگ الگ ہوتے ہیں، یہ ترجمہ شاہ رفیع الدین کے ترجمہ کے قریب ہے،
  3. نفس ترجمہ کے علاوہ جس مضمون پر توضیح کی ضرورت تھی یاکوئی شبہ خود قرآن کے مضمون سے بظاہر پیدا ہوتا ہے اس جگہ” ف”بناکر اس کی تحقیق ووضاحت کردی گئی ہے، لطائف ونکات یاطویل وعریض حکایات وفضائل اور فقہی احکام کی تفصیلات سے تفسیر کو طویل نہیں کیا گیا ہے،
  4. جس آیت کی تفسیر میں بہت سے اقوال مفسرین کے ہیں، ان میں جس کو ترجیح معلوم ہوئی صرف اس کو نقل کیا گیا ہے،
  5. خلافیات کی تفسیر میں صرف مذہب حنفی کو لیا گیا ہے اور دوسرے مذاہب بشرط ضرورت حاشیہ میں لکھ دیئے گئے ہیں،
  6. نفعِ عوام کے ساتھ افادہ خواص کا خیال کرتے ہوئے ایک حاشیہ عربی میں بڑھادیا گیا ہے، جس میں غیرمشہور لغات، وجوہ بلاغت، مغلق تراکیب، خفی استنباط، فقہیات وکلامیات اور اسباب نزول وغیرہ پر گفتگو کی گئی ہے، یہ نہایت ہی عالمانہ تفسیر ہے اور دینی مدارس کے اساتذہ وطلبہ کے لیے بہت ہی نفع بخش ہے؛ بلکہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ اُردو کی “جلالین” ہے۔

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Tafseer Bayan ul Quran 3 Vols – تفسیر بیان القران”

Your email address will not be published.

Product categories

Top rated products

Product tags