₹155.00
اردو زبان کی شعری روایات کا کینوس اس قدر وسیع ہے کہ اس پر جتنی بھی کتابیں لکھی جائیں کم ہیں کیوں کہ خود شعرکی تعریف کے متعدد نظریے ہمارے سامنے موجود ہیں کسی کے نزدیک شعر میں وزن کو اہمیت حاصل ہے تو کوئی تاثیر کو اہمیت دیتا ہے، کوئی جذبات، تاثیر یا اثر انگیزی کا قتیل ہے کسی کے نزدیک تخیل کی اہمیت ہے تو کوئی ترنم اور خیال کو شعر کی ضرورت قرار دیتا ہے۔ جذبات کے بیان اور جذبہ و تخیل کو شعر کی اصل قرار دینے والے بھی موجود ہیں اور جذبے کے اظہار کے ساتھ ساتھ اظہار کے حسین اور مسرت انگیز ہونے کو بھی شعر کی تعریف کے ضمن میں شمار کیا جاتا ہے اور یہی متعدد اور ایک دوسرے سے اختلاف کرنے والی تعریفیں ہیں جس کی وجہ سے شاعری کی تنقیدی ضرورت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔
In stock
Reviews
There are no reviews yet.