Seeart e Imam Abu Hanifaسیرت امام ابو حنیفہ اتہام شیعیت کی حقیقتSeeart e Imam Abu Hanifaسیرت امام ابو حنیفہ اتہام شیعیت کی حقیقت
Ahle Hadees Book اہل حدیث کتابیں₹350.00
روغ گو اور کذاب راویوں نے جہاں سیرتِ انبیاء اورسیرتِ صحابہؓ کو داغدار کرنے کے لئے ہماری تفسیری و تاریخی کتابوں میں کئی وضعی روایات شامل کردیں بعینہٖ اسی طرح ہمارے جلیل القدر فقہاء اور محدثین کی سیرت کو داغدار کرنے میں بھی ان دروغ گو اور رافضی راویوں نے کوئی کسر نہ چھوڑ رکھی اور کئی ایسی روایات تاریخ کی کتب میں درج کردیں جن کو بنیاد بنا کر اہل تشیع اور متجددین نے علماء، فقہاء اور محدثین کی جانب نہ صرف غلط باتیں منسوب کیں بلکہ ان جلیل القدر شخصیات کوان غیر ثابت حقائق کی وجہ سے مطعون بھی کرنا چاہا۔ لیکن اللہ رحمت نازل کرے ہمارے علمائے کرام پر کہ انہوں نے وقتاً فوقتاً چھان پھٹک کی کسوٹی پر پرکھ کر ایسے جعلی دعووں کی قلعی کھول کر رکھ دی اور فقہاء و محدثین کو اس طرح کے ہر غیر محقق طعن سے مبرّا ثابت کردیا۔ اسی طرح کے کئی وضعی الزامات اور واقعات امام ابو حنیفہؒ کی نجی و سیاسی زندگی سے متعلق بھی کذاب راویوں نے گھڑ کر تاریخ کی کتب میں شامل کردئیے ہیں۔ مولانا علی احمد عباسی ؒ نے اس طرح کے بیشتر واقعات کی قلعی اپنی کتاب “سیرتِ امام ابو حنیفہؒ (اتہام شیعیت کی حقیقت)” میں کھولی ہے۔ یہ کتاب عرصۂ دراز سے ناپید تھی۔














