Web Analytics Made Easy - StatCounter
Sale!

Rasool e Akram Ki Kharja Policy | رسول اکرم کی خارجہ پالیسی

Original price was: ₹1,000.00.Current price is: ₹700.00.

اسلام پوری انسانیت کے لیے امن و سلامتی، عدل و انصاف، رحمدلی و خدا ترسی، ترقی و خوشحالی اور معاشرتی مساوات کے آفاقی اصولوں پر مشتمل آخری پیغام الہی ٰہے۔ جو شرق و غرب اور عرب و عجم کو اندھیروں سے اجالوں کی طرف لا سکتا ہے۔ اسلام فرد سے اجتماعیت، گھر سے پارلیمنٹ اور بازار سے اقتدار تک کا دین ہے۔ آج دنیا، عالمی جنگوں، اسلحے کی بھیانک اور خطر ناک دوڑ کے نتائج دیکھنے، بایولوجیکل اور ایٹمی ہتھیاروں سے چھڑنے والی جنگ کی تباہی کی شدت و حدت اور ہلاکت خیزی کو جاننے کے بعد اس نتیجے پر پہنچتی ہے کہ اگر دنیا کو ہلاکت خیزیوں اور تباہ کاریوں سے کوئی چیز بچا سکتی ہے تو وہ ڈائیلاگ، مذاکرات، سفارت کاری اور ڈپلومیسی ہے اور یہ پیغام دنیا کو سیرت مصطفی ﷺ کے نام سے ہی مل سکتا ہے۔

رسول اکرم ﷺ کی خارجہ پالیسی اور سفارت کاری کے ضمن میں جو حکمت، تدبر اور عملی اقدامات نظر آتے ہیں ان میں ہمیشہ امن کو جنگ پر ترجیح دینا، مہمان نوازی اورحسنِ سلوک کا رویہ، معاہدوں کی پاسداری، سچائی اور دیانت داری، انصاف کی بالادستی، آزادی، اتحاد اور وقارِ انسانیت، باہمی تعاون، انتقام پر صبر کو ترجیح دینا، جنگوں میں بھی وقار کارویہ، بین اقوامی اور بین قبائلی معاہدوں کا احترام، علاقائی سلامتی اور وسیع تناظر میں معاہدے، بڑے مقصد کے لیے کچھ امور نظرانداز کرنا، دشمنی بھی اور تجارت بھی جیسے موضوعات شامل ہیں۔

ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ نے نہایت محنت، عرق ریزی اور خوبصورتی کے ساتھ مستند، ضخیم اور قیمتی لوازمہ فراہم کیا ہے، جس میں خارجہ پالیسی کے ضمن میں حضور ﷺ کی ہدایات و رہنمائی سامنے آتی ہے۔

Home Cart Wishlist Login
Rasool e Akram Ki Kharja PolicyRasool e Akram Ki Kharja Policy | رسول اکرم کی خارجہ پالیسی
Original price was: ₹1,000.00.Current price is: ₹700.00.