₹200.00
الله اور انسانوں کے تعلق کے قانونی زاویے
قرآن کے پیغام کی تشریح قرآنی مطالعات یا علوم القرآن کے ذریعے علماء و مفکرین صدیوں سے کر رہے ہیں۔اس میں عام طور پہ، قرآن کے قانونی پہلوؤں کو شریعت یا اصول فقہ کے قواعد کے تحت تلاش کیا جاتا ہے، اور مومنین کے لیے اخلاقی ضابطوں کی نشاندہی کی جاتی ہے، یا ان مسائل پر توجہ کی جاتی ہے جنہیں اکثر احکام القرآن کہا جاتا ہے۔ . تاہم، ایک مسلمان اور خالق کے درمیان معاہدے کے قانونی ڈھانچے کی اتنی تحقیق نہیں کی گئی ہے جتنی ہونی چاہیے تھی، اور ماہرین نے اسے موجودہ اسلامی امورمیں ایک خلا کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ یہ کام اس خلا کو پُر کرنے کی کوشش ہے۔
اس تحقیق کے اہم ہونے کی دو وجوہات ہیں۔ اول، قرآن کا مطالعہ صرف مذہبی تناظر میں نہیں ہوتا، بلکہ اس کاایک سماجی، ثقافتی اور قانونی پہلو بھی ہے۔ دنیا بھر کے تقریباً دو ارب لوگوں کے لیے قرآن صرف ایک مقدس کتاب ہی نہیں ہے۔ یہ قانونی اور سماجی نظام کی بنیاد بھی بناتا ہے۔ لہذا، اس کی ساخت اور بنیادی پیغام کو سمجھنا مسلم معاشروں اور ان کے قانونی فریم ورک کے بارے میں غیرمعمولی پہلو پیش کر سکتا ہے۔۔
In stock
Reviews
There are no reviews yet.