حضرت استاذ محترم مولانا عبد الخالق مدراسی حفظہ اللہ،
نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند ، اپنے خلوت کدہ آرام میں فروکش تھے۔ بندہ بے نوا بھی آداب حضور کے ساتھ وہیں مجلس آرا تھا اور چند مہمانان گرامی بھی حلقہ ادب بنائے بیٹھے تھے۔
جب میں باہر جانے کے لیے آستانہ در گاہ استاد کے دروازے کو پہنچا تو ناگہاں پس پشت سے نغمہ شفقت بلند ہوا۔
سنو! اردو سیکھ لو ، اپنی والدہ کی طرح۔
فرمایا
آپ کی والدہ کی تصنیف ’میں بول رہی ہوں‘ میرے پاس موجود ہے۔ میں نے اسے مطالعہ کی میز پر رکھا ہے اور چند صفحات کا ذوق مطالعہ بھی کرچکا ہوں۔ نام ہی سے ظاہر ہے کہ یہ کسی صاحب قلم اور سخن شناس کی معیاری تصنیف ہے۔ اور جب میں نے اس کی تقاریر پر نگاہ ڈالی تو دیکھا کہ نہ صرف مواد دل آویز ہے بلکہ زبان کا سرمایہ بھی نہایت وافر اور عمدہ ہے۔
یہ فرما کر حضرت نے مجلس میں بیٹھے مہمانوں کو کتاب دکھائی اور نہایت خوشی کے ساتھ اس کے تخلیق کار کا تعارف کرایا۔
اگلے روز جب حضرت درسگاہ میں رونق افروز ہوئے تو دوران درس بےاختیار اس کتاب کا ذکر چھیڑ دیا۔ اور جو جملہ ہمیشہ فرمایا کرتے تھے اردو سیکھنے کی ترغیب کے وقت “داغ کو یاد کرو ” اسے بدل کر یہ فرمایا ، ترجمان صاحب کی والدہ کی کتاب ٫ میں بول رہی ہوں، دیکھو