Web Analytics Made Easy - StatCounter
Save: 17.6%

Mausua Islamia | 28 Volsموسوعہ اسلامیہ

Original price was: ₹8,500.00.Current price is: ₹7,000.00.

رئیس القلم علامہ ارشد القادری علیہ الرحمۃ والرضوان کی ذات گرامی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔اپنے ہوں یا بیگانے آپ کے تبحر علمی کے سبھی معترف و مداح ہیں۔ آپ کی دانشورانہ، مدبرانہ و مفکرانہ قیادت، اہل سنت کی نمائندگی،تبلیغی خدمات، مناظرانہ جد وجہد، تنظیمی کوششیں،اہل سنت کے باہمی اختلافات مٹاکر اتفاق و اتحاد کی راہیں ہموار کرنے میں آپ کی مصالحانہ کارکرگی،اور آپ کی خطیبانہ شان اربابِ علم و دانشورانِ قوم سے پوشیدہ نہیں ہے، ان سب پر مستزاد آپ کا ادیبانہ اسلوبِ نگارش اور مقفا ومسجع نگاری پرمشتمل آپ کی نثر نگاری ہے۔ سرکار صدر الافاضل علامہ سید محمد نعیم الدین قادری محدث مرادآبادی تغمدہ اللہ الھادی کے بعد فقیر راقم الحروف جس ذات کی ادبی کارکردگی سے متاثر ہے وہ رئیس القلم کی ذات گرامی ہے۔ مذہبی و مسلکی تحریروں کو ادبی پیراے میں پیش کرنے میں آپ کو کمال کا کمال حاصل تھا۔ ایک دنیاوی پروفیسر وادیب بھی آپ کی کتابیں پڑھتے ہوئے یہ کہنے میں جھجھک محسوس کرے گا کہ یہ خالص مذہبی ومسلکی رنگ میں لکھی ہوئی کتاب ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی اکثر تحریریں اسلامیات کے مضامین پر ہی مشمتل ہیں لیکن ادب آمیزی و نثر نگاری کا عنصر بھی وافر مقدار میں موجود ہے،جس کی وجہ سے عام قاری بھی کتاب پڑھتے ہوئے اکتاہٹ محسوس نہیں کرتا۔ اللہ بھلا کرے اراکین نوری مشن مالیگاؤں اور اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یوکے کا اور خصوصاً ادیب شہیر محترم ومکرم غلام مصطفیٰ رضوی صاحب رکن نوری مشن ،زیدحبھم و کرمھم،کا کہ ان حضرات نے فقیر احقر العباد کورئیس القلم کی قلمی نگارشات،ان کی بیش قیمتی تحریروں پر مشتمل ۲۸کتابوں کا مجموعہ بنام ’’موسوعہ اسلامیہ‘‘کی شکل میں خوبصورت وبیش قیمتی عید کا پیشگی تحفہ عنایت کیا ہے-

Home Cart Wishlist Login
Mausua Islamia | 28 Vols | موسوعہ اسلامیہMausua Islamia | 28 Volsموسوعہ اسلامیہ
Original price was: ₹8,500.00.Current price is: ₹7,000.00.