“Ainda Naslon Ke Islam Ki Zamanat Aur Iman Ki Hifazat Ki Zimmedari, آئندہ نسلوں کے اسلام کی ضمانت اور ایمان کی حفاظت کی ذمہ داری” has been added to your cart. View cart
Masla e Palestineمسئلہ فلسطین شریعت اور قانون کی میزان میں
ڈاکٹر محمد مشتاق احمد فقہ و قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے ماہرین میں سے ہیں – انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی ، اسلام آباد کی شریعہ اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں – ‘آداب القتال’ اور ‘جہاد ، مزاحمت اور بغاوت : اسلامی شریعت اور بین الاقوامی قانون کی روشنی میں’ ان کی اہم تصانیف ہیں – ان کی تازہ کتاب ‘مسئلہ فلسطین : اسلامی شریعت اور بین الاقوامی قانون کے چند مباحث’ موجودہ حالات میں فلسطین کے مسئلے کو سمجھنے کے لیے بہت اہم تصنیف ہے-
یہ کتاب تین ابواب پر مشتمل ہے – باب اول میں دینی پہلو سے اور باب دوم میں قانونی پہلو سے اشکالات کا جواب دیا گیا ہے – باب سوم میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اہل فلسطین کی مدد دینی فریضہ ہے اور بین الاقوامی قانون بھی اس کی اجازت دیتا ہے – دو ضمیمے بھی ہیں ، جن میں بعض اشکالات کے جوابات دیے گئے ہیں –