“مولانا! مکتوباتِ امام ربانی کوئی عام کتاب نہیں کہ ہر شخص محض الفاظ پڑھ کر اس کے اسرار و معارف تک رسائی حاصل کر لے۔ یہ تو ایک بحرِ بے کراں ہے جس کی تہہ تک پہنچنے کے لیے حضرتِ امام ربانی مجددِ الف ثانی قدس سرہ کی روحانی توجہات اور فیضان نسبت کی ضرورت ہوتی ہے۔ تم ایسا کرو کہ ہر روز کم از کم ایک مکتوب بطورِ تلاوت و وظیفہ ضرور پڑھ لیا کرو۔