₹62.00
محمد مسلم صاحب (م 1986ء) کا تعلق ملت اسلامیہ کے ایک نہایت پر آشوب دور سے تھا ۔ مرحوم آزادی ہند کے فوراً بعد ہی جماعت اسلامی سے وابستہ ہو گئے تھے۔ وہ ان جرءت مند اور حوصلہ مند صحافیوں میں سے تھے جنھوں نے تقسیم ہند کے نتیجہ میں پیدا ہوئے نا مساعد حالات سے مسلمانوں کو باہر لانے کے لیے بھر پور کوشش کی تھی۔ سہ روزہ دعوت سے مسلم صاحب 1953ء میں بہ حیثیت مدیر معاون وابستہ ہوئے اور اسی کے ساتھ ان کی صحافتی اور عملی زندگی کے امتزاج کا نیا دور شروع ہوا۔
مسلم صاحب مرحوم کا انداز تحریر نہایت دل کش اور منفرد تھا ۔ دل سوزی، دردمندی، عجزو انکساری اور خیر خواہی ان کے لب و لہجے کی خصوصیات تھیں_دعوت ایک زمانے میں ہفت روزہ بھی نکلتا تھا_اس کا ایک مقبول کالم ’کچھ یادیں ۔کچھ باتیں‘ کے عنوان سے تھا ، جس میں وہ اپنے ذاتی تجربات و مشاہدات لکھا کرتے تھے۔یہ کتاب انہی تحریروں کا مجموعہ ہے، جسے ان کے صاحب زادے جناب اطہر مسلم نے مرتب کیا ہے_
In stock
Reviews
There are no reviews yet.