₹250.00
میرا افسانوی مجموعہ”خدا کے گھر کا بٹوارہ” عرشیہ پبلی کیشنز دہلی سے چھپ کر آ گیا ہے۔
دو سو پچیس صفحات پر مشتمل میرا یہ پہلا افسانوی مجموعہ ہے جس میں کل پچیس افسانے شامل ہیں جس میں تقریباً ہی کہانیاں حقیقت پر مبنی ہیں جسے میں نے اپنے دوست احباب اور متعلقین سے سن کر افسانوی زبان و بیان میں پیش کرنے اور زندگی سے ہم کنار کرنے کی سعی کی ہے۔
کہانی کو حقیقت کا جامہ پہنانے اور کرداروں کی ہیئت کو کسی حد تک ضرورت کے تحت اور کہانی کے پیش نظر تبدیل کیا گیا ہے ساتھ ہی انہیں زمان و مکاں کی قید سے آزاد بھی رکھا گیا ہے۔
میرا یہ تخلیقی سفر تقریباً پندرہ بیس برسوں پر محیط ہے۔ درمیان میں لکھنے کا سلسلہ کئی برسوں تک منقطع رہا لیکن مطالعہ جاری رہا جس کے نتیجے میں کچھ وقفہ بعد لکھنے کا عمل معمول کے مطابق شروع ہوگیا۔
اس کتاب میں موجود کچھ افسانے ملک کے مختلف اہم رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں اور بیشتر غیر مطبوعہ ہیں۔
یہ افسانوی مجموعہ میری اب تک کی محنتوں اور کاوشوں کا بیش بہا ثمرہ ہے۔
دنیا بھر میں بسنے والے میرے قارئین جو میری تخلیق کو نہ صرف قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں بلکہ بالاستیعاب مطالعہ بھی کرتے ہیں ان کی بے پناہ محبت اور خلوص اس کتاب کی اشاعت میں شامل ہے۔
ان شاءاللہ میں افسانہ پڑھنے کے خواہش مند قاری کی خدمت میں یہ مجموعہ بھیجوں گا اس توقع کے ساتھ کہ وہ اپنے مخلصانہ اور ہمدردانہ مشوروں سے ضرور نوازیں گے۔
In stock
Reviews
There are no reviews yet.