₹490.00
کتاب قافلہ کیوں لٹا؟ افغان نژاد امریکی مورخ تمیم انصاری کی شہرہ آفاق تصنیف “Destiny Disrupted” کا اردو ترجمہ ہے جس کا ترجمہ، مقدمہ و حواشی محمد ذکی کرمانی صاحب نے کیا. کتاب 400 صفحات پر مشتمل ہے، لیکن کتاب کا سائز عام کتب کے مقابلہ کچھ بڑا اور فونٹ سائز بھی چھوٹا ہے جس کی وجہ سے یہ کتاب تقریباً 800 صفحات کے قریب ہوجاتی ہے.
یہ کتاب عالم اسلام کی تاریخ پر ایک مجتہدانہ نظر کے طور پر لکھی گئی جو کہ محمد صلعم کی پیدائش سے قبل سے لیکر 21 ویں صدی تک کے عرصے پر محیط ہے. اس کتاب کی خاص بات یہ ہیکہ کتاب کے مصنف مغربی دنیا میں رہتے ہیں اور وہاں کے نظریات و افکار سے بخوبی واقف ہیں جس کی بنا پر اس کتاب میں مغرب کی عیاریوں پر بھی کھل کر گفتگو ملتی ہے. مصنف کہتے ہیں کہ وہ ایک نصابی کتب کی تیاری کے ذمہ دار بنائے گئے تھے، اس دوران ان پر مغربی مفکرین و تاریخ دانوں کے اسلاموفوبیا کا انکشاف ہوا ہیکہ اس نصابی کتاب کی تیاری کے دوران اسلامی دور کو محض کچھ صفحات یا ایک باب تک محدود کردیا جاتا ہے تاکہ طلبہ اس سے زیادہ واقف نہ ہو سکیں، اسی بنیاد پر انھوں نے طئے کیا کہ وہ اسلامی تاریخ پر مفصل لکھیں گے. اسی کے بعد یہ کتاب منظر عام پر آئی.
In stock
Reviews
There are no reviews yet.