Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Islam Aur Maghrib Ke Mabain Taluqat | اسلام اور مغرب کے مابین تعلقات

650.00

یہ محاضرات کتابی صورت میں شائع ہونے لگے تو انہیں علمی دنیا میں غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی- ہند و پاک دونوں جگہ وہ طبع ہوئے اور ہاتھوں ہاتھ لیے گئے- محاضرات کی یہ سیریز قرآن، حدیث، سیرت، فقہ، شریعت اور معیشت و تجارت کے عناوین سے چھ (6) کتابوں پر مشتمل ہے- ڈاکٹر صاحب کی اور بھی تحریریں، محاضرات اور زبانی گفتگو ہے- انہیں ‘محاضرات علمی’ سیریز کے تحت شائع کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے- زیرِ نظر کتاب اس کی پہلی جلد کی حیثیت رکھتی ہے-

کوئی بھی تہذیب عقائد و نظریات سے جدا نہیں ہوسکتی- اس کی بنیادوں میں عقائد و نظریات پیوستہ ہوتے ہیں- مغربی تہذیب عیسائیت کی مظہر ہے، جب کہ اسلامی تہذیب کی بنیاد اسلامی عقائد اور شریعت پر ہے- لیکن بہت سے لوگ اس حقیقت سے غافل ہیں یا اسے اہمیت نہیں دیتے-

ڈاکٹر غازی قدیم اور جدید علوم کے جامع تھے- ان کا مطالعہ ہمہ جہت، گہرا اور وسیع تھا- وہ مغربی تہذیب سے براہ راست واقفیت رکھتے تھے- یہ خطبات مغرب کے فکر و فلسفہ، معاشی و سیاسی نظریات، تہذیب، خارجہ پالیسی اور استعمار بر بصیرت افروز روشنی ڈالتے ہیں- موصوف نے جو بات بھی کہی ہے اس کے حق میں ٹھوس دلائل دیے ہیں- ان خطبات سے نئے علم کلام کی راہ ہم وار ہوتی ہے- یوں تو اس کے تمام مضامین اہم ہیں، لیکن یورپ پر اسلامی تہذیب کے اثرات، مکالمہ بین المذاہب کے اہداف اور اصول و ضوابط، عالمی امن کے قیام کے لیے تہذیبوں کے درمیان مکالمہ کی اہمیت، مغرب کا فکری اور تہذیبی چیلنج اور علماء کی ذمے داریاں اور جدید تہذیبی تصادم اور اسلام خاص طور پر لائقِ مطالعہ ہیں-

In stock

Buy Now

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Islam Aur Maghrib Ke Mabain Taluqat | اسلام اور مغرب کے مابین تعلقات”

Your email address will not be published. Required fields are marked *