Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Insan Ki Rooh Aur Akhlaq Par Ibadat Ke Tarbiyati Asarat

70.00

In stock

Buy Now
Category: Tags: ,

Insan Ki Rooh Aur Akhlaq Par Ibadat Ke Tarbiyati Asarat, انسان کی روح اور اخلاق پر عبادات کے تربیتی اثرات

عصر حاضر کی تہذیب نے انسان اور اس کے گردوپیش کے عروج و ارتقاء کی لمبی مسافت طے کر لی ہے اور اس کی آسائش اور آسودگی کے لئے بہت سے مادی وسائل مہیا کر دئیے ہیں، لیکن نئی ایجادات وانکشافات کے سبب انسان پریشانی میں مبتلاء ہو گیا ہے اور مشرق کا مغلوب اور شکست خوردہ انسان مغرب کے غالب انسان کی تقلید میں اور نقالی کا دلدادہ اور عاشق ہو گیا ہے، اور باشندگان مشرق ومغرب دونوں کی انسانیت و شرافت ضعف و اضمحلال کا شکار ہو چکی ہے۔ اس لئے کہ جسم کی آسودگی کا انتظام کیا گیا ہے اور روح کے تقاضوں کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ انسان اپنے ارد گرد کی چیزوں کا تو مالک بن گیا ہے لیکن اس کے ہاتھ خود اپنے نفس کا لگام چھوٹ گیا ہے اوروہ خود اپنا دشمن بن گیا ہے۔انسان کی روح اور اخلاق کی آسودگی کاکام اللہ تعالی کی عبادات میں مخفی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” انسان کی روح اور اخلاق پر عبادات کے تربیتی اثرات “محترم داکٹر صلاح الدین سلطان کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے انسان کی روح اور اخلاق پر عبادات کے تربیتی اثر جیسے اہم موضوع کو بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔

ڈاکٹر صلاح الدین سلطان مشیر شرعی برائے اسلامی امور مملکت بحرین کی تصنیف کردہ اس کتاب میں قرآن مجید و سنت رسول اللہ ﷺ کے نصوص پر اعتماد کیا گیا ہے، نیز پانچوں عبادات کے فقہی احکام ذکر کئے گئے ہیں، پھر اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور گہری نظر ڈالی گئی ہے کہ ان میں سے ہر عبادت کے کیسے اثرات اس شخص کے روحانی، اخلاقی، عقلی اور جسمانی پہلوؤں پر مرتب ہوتے ہیں جو اسے اچھی طرح ادا کرتا ہے

Authors

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Insan Ki Rooh Aur Akhlaq Par Ibadat Ke Tarbiyati Asarat”

Your email address will not be published. Required fields are marked *