₹1,250.00Original price was: ₹1,250.00.₹1,000.00Current price is: ₹1,000.00.
“کتاب پر کام اس انداز سے کیا گیا ہے کہ قارى کے سامنے اس عہد کى ایک تصویر گھوم جائے، اس عہد کى علمى وتنظیمى پیش رفت ، جماعتى کارگزاریاں، علمى فتوحات، مسائل وحالات اور مشکلات وحوادث روزگار .. الغرض تمام جہات سے گفتگو ہو، علامہ مرحوم کى ہمہ جہت خدمات ونقوش کا جامع مرقع پیش کر دیا جائے، ان کى تحریرات سے مفاہیم ونتائج کشید کیے جائیں، اور جابجا ان کے اقتباسات یوں شامل کیے جائیں کہ قارى ان کى تحریروں کا لطف لیتے ہوئے مرحلۂ خواندگی طے کرتا رہے، ذہین اور وسیع مطالعہ قارى کو بخوبى اندازہ ہوسکے گا علامہ کى حیات کے بہت سے گوشے پہلى بار وا کئے جارہے ہیں، اور وہ بھى روایتى راہوں کا راہى بن کر نہیں، بلکہ مستحکم اسلوب اورغیر متزلزل زاویہ نگاہ کےساتھ، ان راہوں سے گزرتے ہوئے ایک نئى لطافت اور خوبصورتى کا ادراک ہوسکے گا۔ مؤلف کو نہ کسى طرح کا ادعا ہے نہ ہى کسى نوع کى خوش فہمى، اسے اپنے حدود علم کا اچھى طرح اندازہ ہے، تاہم چونکہ اس باب کے سارے قدیم مراجع ومصادر اس کى نظر میں ہیں، جو بالعموم لائبریریوں میں دیمک کى خوراک بن رہے ہیں، اس نے ان سب پر نگاہِ غائر ڈالى ہے، اس لئے یہ بالیقین کہا جاسکتا ہےکہ یہ اپنى نوعیت کى اپنے باب میں اولین دستاویزى کتاب ہے”۔