Web Analytics Made Easy -
StatCounter

Product Details

Fida e Lucknow, فدائے لکھنؤ

100.00

اردو زبان سے محبت اور قلم کی طاقت پر یقین صبیحہ انور کو اپنے والد وجاہت علی سندیلوی سے ورثے میں ملی ہے۔ کرامت حسین کر پی۔ جی کالج میں طویل عرصے تک صدر شعبۂ اردو اور پرنسپل شپ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والی صبیحہ انور ہمیشہ اردو زبان کی ترقی اور ترویج کے لیے سرگرم اور کوشاں رہی ہیں۔ تدریس کے میدان کے علاوہ دو افسانوی مجموعے ’’ورق ورق زندگی‘ اور ’خواب در خواب‘ شائع ہو چکے ہیں۔ صبیحہ انور کا سفر نامہ ’دیکھا ہم نے استنبو‘ ترکی کا سفر نامہ نہیں بلکہ مشاہدے اور ذات کا بھی سفر ہے۔

پروین طلحہ کے انگریزی افسانوی مجموعے فدائے لکھنؤ کا اردو ترجمہ صبیحہ انور کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ یہ لکھنؤ کے تہذیبی رویوں اور سماجی اتار چڑھاؤ کی کہانیاں ہیں۔ ان کہانیوں میں لکھنؤ سانس لے رہا ہے۔ یہاں لکھنؤ سے گزرا تو ضرور ہے مگر گزرے ہوئے ماہ و سال کی صورت میں دل کو رنجیدہ نہیں کرتا۔ یہاں گزرا ہوا وقت کیفیت بن کر قاری کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے۔ یہاں تاریخ، معاشرے اور اقدار کے پہلو بہ پہلو چلتی ہوئی زندگی ذہن پر لکھنوی تہذیب کا خوش گوار عکس بن جاتی ہے۔

In stock

Buy Now

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Fida e Lucknow, فدائے لکھنؤ”

Your email address will not be published. Required fields are marked *